ETV Bharat / state

مولانا توقیر رضا کے خلاف مقدمہ درج - مولانا توقیر رضا کے خلاف مقدمہ درج

وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف متنازع بیان دینے کے الزام میں اتحاد ملت کونسل (آئی ایم سی) کے سربراہ مولانا توقیر رضا کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

مولانا توقیر رضا کے خلاف مقدمہ درج
مولانا توقیر رضا کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Feb 17, 2020, 9:35 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:03 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے ایس پی یمنا پرساد نے بتایا کہ 'مولانا توقیر رضا نے 16 فروری کو سنبھل میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مودی، شاہ اور یوگی کے خلاف متنازع بیان دیا تھا۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے نخاسا تھانے کے داروغہ رام بھول کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔'

الزام یہ ہے کہ توقیر رضا نے نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے لیے ’ڈھونگی‘ جیسے لفظوں کا استعمال کیا تھا۔ پولیس نے اس ضمن میں نخاسا تھانے میں دفعات 504،505 اور 435 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.