ETV Bharat / state

راہل، پرینکا سمیت متعدد کارکنان کے خلاف کیس درج

ریاست اترپردیش کے گوتم بودھ نگر میں کانگریس کے سابق صدر و رکن پارلیمان راہل گاندھی اور جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی سمیت 200 سے زائد افراد کے خلاف گوتم بودھ نگر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔

rahul gandhi
rahul gandhi
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 5:42 AM IST

ہاتھرس میں پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں جمعرات کو پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی، اپنے سینکڑوں کارکنان کے ساتھ ڈی این ڈی سے ہوتے ہوئے کار کا قافلہ لے کر جا رہے تھے جنہیں پولیس نے ڈی این ڈی پر روکنے کی کوشش کی جس کے بعد جب قافلہ رکا نہیں تو آخر میں یمنا ایکسپریس کے زیرو پوائنٹ پر پولیس نے طاقت کا استعمال کر کے قافلے کو روک دیا۔

راہل، پرینکا سمیت متعدد کارکنان کے خلاف کیس درج

اس دوران سیکشن 144 اور کووڈ 19 وباء کے رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا اور قانونی کارروائی کر کے چھوڑ دیا گیا۔

وہیں دیگر لوگوں کی جانب سے مخالفت کرنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے خلاف جہاں معاملہ درج ہوا، وہیں 200 عہدیداروں اور کارکنوں کے خلاف بھی پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

فی الحال معاملہ کی جانچ پولیس کر رہی ہے۔ ساتھ ہی سخت حفاظت کے ساتھ نوئیڈا پولیس نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو اوکھلا کے راستے دہلی واپس بھیج دیا۔

واضح رہے کہ ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں گذشتہ دنوں پیش آئے ریپ اور قتل کے معاملے کے تعلق سے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے لیے ہاتھرس جا رہے کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور اترپردیش کانگریس یونٹ کی انچارج پرینکا گاندھی واڈارا کے قافلے کو گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر روک دیا گیا جس کے بعد دونوں کانگریسی رہنما پیدل ہی ہاتھرس کے لیے نکل پڑے تھے جس دوران ان کے ساتھ بدسلوکی بھی کرنے کی بات کہی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.