ETV Bharat / state

امروہہ: لاک ڈاؤن میں پھنسے قالین مزدوروں نے مدد کی درخواست کی

اترپردیش کے ضلع امروہہ کے دو درجن سے زائد قالین بنانے والے مزدور ضلع بھڈوہی میں لاک ڈاؤن کے بیچ پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر امروہہ کے رہنماؤں اور افسران سے مدد کی درخواست کی ہے۔

carpet workers trapped in lockdown ask for help
لاک ڈاؤن میں پھنسے قالین مزدوروں نے مدد کی درخواست کی
author img

By

Published : May 1, 2020, 4:51 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں رہنے والے دو درجن سے زائد افراد اترپردیش کے ضلع بھڈوہی میں قالین بنانے کا کام کرتے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں پھنسے قالین مزدوروں نے مدد کی درخواست کی

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اچانک نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے بعد یہ سارے قالین مزدور اپنے گھر واپس نہیں آسکے اور بھڈوہی میں ٹھہرے رہے۔ لیکن اب ان قالین مزدوروں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ امروہہ کے عہدیداروں اور رہنماؤں سے واپس آنے کے لیے مدد مانگ رہے ہیں۔

carpet workers trapped in lockdown ask for help
لاک ڈاؤن میں پھنسے قالین مزدوروں نے مدد کی درخواست کی

اس وائرل ویڈیو میں ایک شخص کا کہنا ہے کہ اب ان کا پیسہ ختم ہوگیا ہے اور کوئی ان کی مدد نہیں کر رہا ہے۔ ساتھ ہی انہیں کھانا بھی نہیں مل رہا ہے، لہذا امروہہ کے افسران اور قائدین ان کو واپس گھر لانے میں مدد کریں۔

امروہہ ضلع کے قالین بنانے والے مزدوروں نے امروہہ کے عہدیداروں اور رہنماؤں سے گھر واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کیا ہے۔ یہ سارے مزدور بھڈوہی ضلع میں قالین بنانے کا کام کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.