ETV Bharat / state

رامپور: نازک حالات میں بھی ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی

author img

By

Published : May 1, 2021, 2:11 PM IST

Updated : May 1, 2021, 7:24 PM IST

آئیسولیشن وارڈ میں جہاں ایک طرف مریض لیٹے ہوئے ہیں وہیں، ان کے نزدیک کے بیڈ پر ایک شخص کی لاش بھی پڑی ہوئی ہے۔ آس پاس کے مریضوں کے مطابق بھگوان سنگھ نام کے اس مریض نے گذشتہ شب تقریباً 11 بجے اپنی آخری سانس لی تھی۔

رامپور
رامپور

ملک میں جان لیوا و مہلک ترین کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اس کے تیزی سے بدستور پھیلنے کے سبب تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ریاست اترپردیش کے رامپور میں طبی سہولیات نہ ملنے سے مریض در در بھٹکنے پر مجبور ہیں۔

رامپور

وہیں، سرکاری ہسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ لاوارث مریضوں اور لاوارث لاشوں کا پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے۔ نہ صحتی عملہ کو مریضوں کے علاج و معالجہ کی پرواہ ہے اور نہ ہی مریضوں کے تیمارداروں کو۔ دیکھے یہ رپورٹ

بتایا جاتا ہے کہ رامپور میں محکمہ صحت کی غیر تشفی بخش کارکردگی کے سبب کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ وہیں، ضلع ہسپتال اس نازک ترین صورتحال سے نمٹنے میں ناکام نظر آ رہا ہے۔

خصوصی طور پر کووڈ مریضوں کے لیے قائم کیا گیا آئیسولیشن وارڈ، اب لاوارث مریضوں اور لاوارث لاشوں کا پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم جب ضلع ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ پہنچی تو وہاں یہ دیکھ کر حیرت کی انتہا نہ رہی کہ ان نازک حالاتوں میں ہسپتال انتظامیہ ابھی بھی حد درجہ لاپروائی برت رہے ہیں۔

دراصل آئیسولیشن میں جہاں ایک طرف مریض لیٹے ہوئے ہیں وہیں، ان کے نزدیک کے بیڈ پر ایک شخص کی لاش بھی موجود ہے۔ آس پاس کے مریضوں کے مطابق بھگوان سنگھ نام کے اس مریض نے گذشتہ شب تقریباً 11 بجے اپنی آخری سانس لی تھی۔

وہاں موجود مریضوں کا کہنا ہے کہ اس لاش کی اطلاع کئی مرتبہ یہاں کے صحتی عملے کو دے چکے ہیں لیکن ابھی تک لاش کو یہاں سے اٹھایا نہیں گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'آکسیجن نہ ہونے سے کسان ہسپتالوں میں دم توڑ رہے ہیں'

وہیں، ایک دیگر بیڈ پر ایسے مریض بھی موجود ہیں، جن کی کسی بھی وقت کئی کئی گھنٹے آکسیجن ہٹ جاتی ہے لیکن وہاں موجود اسٹاف پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ یہاں تک کی ان کے گھر سے کپڑے اور کھانوں کے پیکیٹ تو پہنچائے جاتے ہیں لیکن ان کے گھر سے کوئی تیماردار خیر خبر کو نہیں آتا ہے۔

وہاں موجود سماجی کارکن رحمت یار خان نے بتایا کہ وہ مریضوں کی خدمت کرنے کی غرض سے اکثر ہسپتال آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے اس مریض سے متعلق بتایا کہ وہ ایک مرتبہ ہسپتال کے بیت الخلاء میں گرے ہوئے تھے انہوں نے آکر ان کو اٹھایا اور بیڈ پر لٹایا تھا۔

رحمت یار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنی زندگی میں ایسے لوگوں کو بھی وہ دیکھیں گے جو انسانیت سے اتنا نیچے گر گئے ہیں کہ وہ اپنے مریضوں کو یہاں بے سہارا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

Last Updated : May 1, 2021, 7:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.