ہردوئی: ضلع میں دہلی ہارر کیس جیسا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں تیز رفتار کار سائیکل پر سوار طالب علم کو تقریباً ایک کلومیٹر دور تک گھسیٹ کر لے گئی۔ سڑک پر کھڑے ہجوم نے جب یہ دیکھا تو بھاگ کر گاڑی روک دی۔ اس کے بعد لوگوں نے طالب علم کو باہر نکالا۔ اس دوران مشتعل ہجوم نے کار ڈرائیور کی پٹائی بھی کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ وہیں زخمی طالب علم کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Student Dragged by Car in Hardoi
یہ بھی پڑھیں:
- Postmortem Report of Kanjhawala Case کار سے گھسیٹ کر لڑکی کی موت کے معاملے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی
سی او وکاس جیسوال نے بتایا کہ ہردوئی میں کوتوالی سٹی علاقے کے سولجر بورڈ چوراہے کے قریب کوچنگ کے لیے جانے والے ایک طالب علم کی کار سے ٹکر ہوگئی۔ جس کے بعد طالب علم کی ٹانگ گاڑی میں ہی پھنس گئی اور وہ اس کے ساتھ کھینچتا چلا گیا۔ زخمی طالب علم کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جب کہ اس سلسلہ میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسی دوران واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں طالب علم کے زور سے آواز کرنے اور چیخنے چلانے پر بھی کار کا ڈرائیور طالب علم کو گھسیٹ رہا ہے۔ اس دوران بازار میں موجود لوگ گاڑی کو روکنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگتے نظر آتے ہیں۔ Car dragged a student riding a bicycle in hardoi
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ اتوار کو کنجھاولا میں ایک کار نے لڑکی کی اسکوٹی کو ٹکر ماری اور لڑکی کو سلطان پوری سے کنجھا والا گھسیٹ کر لے گئی تھی۔ اس حادثے میں لڑکی کی موت ہو گئی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں 6 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے پورے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے جانچ کی جا رہی ہے۔ کنجھاولا حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فوٹیج مین کنجھاولا روڈ کی ہے۔ فوٹیج میں صبح 3.28 بجے کے قریب ایک گاڑی کو جاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے اور لڑکی کار کے اگلے پہیے کے نیچے پھنسی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کو ایک بڑے ثبوت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ کیوں کہ لڑکی کی لاش برہنہ حالت میں ملی تھی، اس لیے پولیس مختلف پہلوؤں سے اس معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اس حادثے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو کہا کہ قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ "کنجھاوالا میں ہماری بہن کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی شرمناک ہے مجھے امید ہے کہ ملزموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے بات کی ہے۔ ان سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ملزموں کے خلاف آئی پی سی کی سخت ترین دفعات لگائی جائیں۔ kejriwal expressed grief over kanjhawala accident