ETV Bharat / state

Hamirpur Car Accident ہمیر پور میں کار درخت سے ٹکرائی، دو کی موت - ہمیر پور کار حادثہ

ہمیر پور ضلع میں ہفتہ کی شام ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ہائی وے پر درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ Car collided with tree in Hamirpur

ہمیر پور میں کار درخت سے ٹکرائی، دو کی موت

author img

By

Published : Mar 26, 2023, 9:44 AM IST

ہمیر پور: ریاست اترپردیش کے ضلع ہمیر پور کے مودہا علاقے میں ہفتہ کی شام بیٹے کا منڈن کرانے سسرال جارہے ایک کنبے کی کار درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کانپور کے نواب گنج باشندہ پون کمار کنبے کے ساتھ کار سے اپنے چار ماہ کے بیٹے کا منڈن کرانے مودہا آئے تھے۔ مودہا میں بڑے چوراہے کے نزدیک ان کے سسر سورج بلی یادو رہتے ہیں۔ پون وہاں پہنچ کر دو گاڑیوں میں اہل خانہ و محلے کی خواتین کے ساتھ بھینست گاؤں جارہے تھے کہ سجنوڑا گاؤں کے نزدیک کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے درخت سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں پون (26) اور رام کشن کی بیوی گیندا رانی (50) کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی جبکہ شدید طور سے زخمی نیلم، سیتا دیو اور پانا کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے میں دو افراد کی موت کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔ موداہا کوتوالی کے انسپکٹر ہیمنت مشرا نے بتایا کہ حادثہ کار کی بے قابو رفتار کی وجہ سے پیش آیا۔ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ایس ڈی ایم راجیش کمار مشرا نے بتایا کہ حادثے میں پون کمار یادو اور گیندا رانی کی موت ہو گئی ہے، وہیں تین زخمی خواتین کو بہتر علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.