ETV Bharat / state

نوئیڈا: ہاتھرس کی بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے کینڈل مارچ

اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار ہوئی ہاتھرس کی بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے بھارتی بالمیکی دھرم سماج سنگٹھن کی جانب سے ایک کینڈل مارچ کیا گیا۔

نوئیڈا: ہاتھرس کی بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے کینڈل مارچ
نوئیڈا: ہاتھرس کی بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے کینڈل مارچ
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 10:17 AM IST

اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں بھارتی بالمیکی دھرم سماج سنگٹھن کی جانب سے اجتماعی جنسی زیادتی شکار ہوئی ہاتھرس کی بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے نوئیڈا سیکٹر 38 اے جی آئی پی مال سے دلت پریرنا استھل تک ایک کینڈل مارچ نکالا گیا۔

نوئیڈا: ہاتھرس کی بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے کینڈل مارچ
نوئیڈا: ہاتھرس کی بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے کینڈل مارچ

کینڈل مارچ میں مختلف سماجی تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور نم آنکھوں سے مقتول بیٹی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دلت پریرنا استھل پر دو منٹ خاموشی اختیار کی گئی۔

اس موقع پر تنظیم کے مغربی اتر پردیش کے صدر مکیش بالمیکی نے کہا کہ بہن بیٹیاں اتر پردیش میں محفوظ نہیں ہیں۔ امن و امان مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھ بھارت مہم

رات کی تاریکی میں بیٹی کی زبردستی آخری رسومات ادا کرنا پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔ ملزمین کو پھانسی کی سزا دی جائے۔

اس موقع پر ایس پی رہنما راگھویندر دبے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں جرائم پیشہ افراد کا حوصلہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ وہ کسی بھی مجرمانہ واقعے کو کرنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے ہیں۔ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ کوئی بھی شخص اس طرح کی حرکت کی جرآت نہ کرسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.