ETV Bharat / state

عالمی یوم کینسر پر اے ایم یو میں بیداری مہم - up news

عالمی یوم کینسر کے موقع پرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کی جانب سے کینسر بیداری مہم چلائی گئی۔ اس دوران کینسر سے تحفظ کے لئے عوام کو جانکاری دی گئی۔

عالمی یوم کینسر پر اے ایم یو میں کینسر بیداری مہم

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 10:11 PM IST

عالمی یوم کینسر کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ریڈیو تھریپی شعبہ نے میک فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کینسر بیداری مہم چلائی۔

اس دوران جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ریڈیو تھیریپی شعبہ کی جانب سے لوگوں کو کینسر کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ مریضوں کو کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے اور وارڈ میں بھرتی مریضوں کی کونسلنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں کینسر بیداری پر مبنی پوسٹر لگائے گئے اور پرچے تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر ریڈیو تھریپی شعبہ میں کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور نرسوں نے حصہ لیا۔

عالمی یوم کینسر پر جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہا کہ ”اس موقع سے میں عوام سے اپیل کرنا چاہوں گا کہ کینسر سے بچنے کے لیے کسی بھی طرح کا تمباکو، بیڑی، گٹکے کا استعمال نہ کریں اور اپنے کھانے پینے میں سبزی اور پھلوں کا زیادہ استعمال کریں۔ بنا کسی ضرورت کے زیادہ دھوپ میں نہ جائیں۔ ان احتیاطوں کے باوجود اگر کسی کو پریشانی ہو رہی ہے تو فورا ڈاکٹر سے رابطہ قائم کریں اور جانچ کروائے، تبھی ہم کینسر سے لڑائی سے جیت سکتے ہیں۔

ویڈیو
خواتین میں بریسٹ کینسر (breast cancer) تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ ان کا رہن سہن کھانے پینے کی چیزیں ہیں۔ اس لئے خواتین کو اپنے کھانے پینے کا خیال رکھنا چاہیے اور آج کل جس طرح ہم لوگوں نے میں خواتین کی شادی کافی دیر سے کی جارہی ہے جس کی وجہ سے بچوں کی پیدائش بھی دیر سے ہوتی ہے تو یہ بھی بریسٹ کینسر کی ایک وجہ ہے۔ پروفیسر شاہد نے مزید کہا کہ علی گڑھ میں گذشتہ تین برسوں میں کینسر متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران انہوں نے علی گڑھ کی عوام سے اپیل کی کہ ”وہ اپنے رہن سہن اور کھانے پینے کی چیزوں پر دھیان دیں۔ کینسر سے بچاؤ کے لیے بیداری بہت ضروری ہے۔مزید پڑھیں:

وارانسی ریلوے اسٹیشن پر دوبارہ اردو بورڈ لگانے کا مطالبہ

اس موقع سے ریڈیو تھریپی شعبہ کے چیئرمین پروفیسر محمد اکرم بھی موجود تھے انہوں نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے لوگوں کو تمباکو کے مضر اثرات کے بارے میں جانکاری دی۔

وہیں عالمی یوم کینسر پر بلال بیگ (سیکریٹری، میک فاؤنڈیشن) نے بھی اظہار خیال کیا اور لوگوں کو کینسر کے خطرات سے آگاہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.