تاہم ریزرویشن کینسلیشن کی وجہ سے ریلوے کے خزانے پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے لیکن ریل ریزرویشن کینسلیشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لوگوں کو کورونا وائرس کا خوف ہے۔ اس لئے وہ اپنا طئے سفر منسوخ کر رہے ہیں۔
کورونا وائرس کے پیش نظر بارہ بنکی کے لوگوں نے احتیات برتنا شروع کر دیا ہے۔
اس کا اندازہ ریل ریزرویشن کینسلیشن سے لگایا جا سکتا ہے۔
کورونا وائرس کے خوف سے لوگ سفر کرنے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔
گزشتہ کچھ دنوں میں ریل ریزرویشن کینسلیشن میں 40 سے 50 فیصدی کا اضافہ ہو رہا ہے۔
لوگوں کو محسوس ہو رہا ہے کہ اگر وہ باہر سفر پر جاتے ہیں تو پریشانی میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
یہی نہیں ایک دوسرے کے رشتہ دار بھی آپس میں کہیں دوسری جگہ نہیں جانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
وہیں کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ تر بڑے شہروں میں سب کچھ بند کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں انہیں وہاں جانےبکا کوئی فائیدہ نہیں ہے۔