ETV Bharat / state

ہوٹل کے کمرے میں تاجر کی خودکشی - گزشتہ 29 / اگست کو باباگنج واقع ہوٹل اسنیہ کے کمرہ نمبر 206 میں ٹھہرا

ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ ہیڈکواٹر تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے بابا گنج محلّے میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں گذشتہ شام ایک تاجر نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

ہوٹل کے کمرے میں تاجر کی خودکشی
author img

By

Published : Sep 5, 2019, 1:05 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:43 PM IST

ڈی ایس پی اتل شرما نے بتایا کہ دھرو داس اگروال (55) ساکن پکہ گھاٹ داوُ جی مندر تھانہ مہوریہ ضلع مرزا پور گزشتہ 29 / اگست کو باباگنج واقع ہوٹل اسنیہ کے کمرہ نمبر 206 میں ٹھہرا تھا ۔

بدھ کی تاخیر شام کمرے سے آرہی بدبو کے سبب ہوٹل کے ملازمین نے منیجر کو مطلع کیا ۔جب کمرے کو ماسٹر چابی سے کھولا گیا تو پھانسی پر لٹکتی ہوئی اس کی لاش پائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہوٹل کے رجسٹر کو قبضے میں لے کر منیجر و مالک سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

پولیس کے مطابق متوفی کی اہلیہ گزشتہ چار سال سے شیوجی پورم میں کرائے کا کمرہ لے کرالگ رہ رہی ہے۔ بادی النظر یہ معاملہ خود کشی کا ہے ۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال بھیج کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 12:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.