اترپردیش کے ضلع جونپور کے بس اسٹینڈ پر دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے 50 سے زائد بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے خراب کھانا اور خراب انتظام کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ اور روڈ ویز انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے بس اسٹینڈ میں ہی جم کر نعرے بازی کی۔
ڈرائیور نے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہم لوگ دوسرے اضلاع سے ملک کی خدمات کے لیے آئے ہوئے ہیں، لیکن ہماری گاڑیوں کی صاف صفائی کروانے کی ضرورت نہیں سمجھ رہے ہیں اور نہ ہی بسوں کو سینیٹائز کیا جارہا ہے، جب کی دوسری بسوں کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ ہمارے ساتھ دوہرا رویہ اپنا رہا ہے، کیونکہ وہ دوسری گاڑیوں میں صفائی بھی کروا رہے ہیں اور سینیٹائز بھی کروا رہے ہیں۔
اس بیچ موقع پر پہنچے سٹی مجسٹریٹ سه دیو مشرا نے کسی طرح بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو سمجھانے کی کوشش کی اور معاملے کو رفع دفع کرایا۔
مجسٹریٹ نے سبھی کو بھروسہ دلایا کہ آپ لوگوں کو ماسک، سینیٹائزر اور کھانے کا بہتر انتظام کیا جائے گا، تب جا کر دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے بس کنڈیکٹر اور ڈرائیور نے بسوں روانہ کیا۔