مہاراشٹر کے ایس این ڈی ٹی یونیورسٹی کے پراسپکٹس میں برقع کے حوالے سے پابندی Burqa Banned in SNDT University prospectus عائد کی گئی ہے جس کے حوالے سے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ریاست کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل کو ایک خط لکھا ہے۔
اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ایس این ڈی ٹی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم ایم پی شاہ کالج کے پرنسپل سے سوال پوچھا تو وہ جواب دینے سے کنارہ کشی اختیار کرتے نظر آئیں۔ تاہم ای ٹی وی بھارت کی جانب سے اس ضمن میں خبر شائع کیے جانے کے بعد اُنہوں نے اس معاملے میں اپنا بیان جاری کیا۔
اُنہوں نے پراسپکٹس میں برقع پر پابندی Burqa Banned in SNDT University prospectus کے حوالے سے کہا کہ ماضی میں ایک معاملہ پیش آیا تھا جس میں کوئی سر پھرے عاشق نے برقع پہن کر اس کالج کی لڑکیوں سے چھیڑخانی کی تھی جس کے بعد سے کالج انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا اور اسے پراسپکٹس میں خصوصی طور سے لکھ دیا کہ یہاں برقع اسکارف پہن کر آنا منع ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے لکھا ضرور ہے لیکن گیٹ پر کسی کو بھی حجاب، نقاب پہننے والی طالبات کو نہیں روکا جاتا بلکہ صرف اُنہیں اپنا چہرہ کھلا رکھنے کے لئے کہا جاتا ہے۔ اب ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ جب روک ٹوک نہیں ہے تو کالج انتظامیہ کو لکھنے کی ضرورت کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب کالج پرنسپل لینا راجے سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ماضی میں اس طرح کی واردات پیش آئی تو انہوں نے اس کی شکایت کہاں کی تھی؟ اس پر لینا راجے نے کچھ بھی بولنے سی انکار کر دیا جس کے بعد نمائندہ نے مقامی پولیس تھانے سے اس بارے میں پتہ کرنے کی کوشش کی کہ کیا ماضی میں کالج کی جانب سے اس طرح کے معاملے درج کرائے گئے ہیں۔ جس پر مقامی پولیس تھانے نے بتایا کہ ایسی کوئی واردات ان کے یہاں درج نہیں ہوئی ہے۔
اب ایسے میں کالج پر سوال اٹھنا لازمی ہے کہ اگر ماضی میں اس طرح کی کوئی واردات ہوئی بھی ہے تو کالج انتظامیہ کا اس واردات کا حوالہ دے کر پراسپکٹس میں لکھنا کتنا صحیح ہے، کیا کالج انتظامیہ کو ممبئی پولیس پر بھروسہ نہیں ہے، کیا وہ پراسپکٹس میں لکھی پابندی سے مطمئن ہے یا کالج نے جو پراسپکٹس میں لکھا ہے وہ کچھ غلط نہیں ہے۔ جب کہ کالج انتظامیہ یہ خود مانتی ہے کہ 50 فیصد تک مسلم طالبات یہاں زیر تعلیم ہیں۔ راجے نے کہا کہ وہ پراسپکٹس Burqa Banned in SNDT University prospectus میں بدلاؤ کرنے کے بجائے کچھ الفاظ میں ترمیم ضرور کریں گی۔