ETV Bharat / state

بنکرز کا فلیٹ ریٹ پر بجلی کا مطالبہ بدستور جاری

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک بنکرز پاور لوم بند کر کے ہڑتال پر ہیں، ان کا ریاستی حکومت سے مطالبہ ہے کہ 2006 سے فلیٹ ریٹ پر ملنے والی بجلی کو بحال کیا جائے۔

بنکرز کا مظاہر
بنکرز کا مظاہر
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 1:01 PM IST

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سیلیش پرتاب سنگھ نے کہا کہ 'بنکرز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے 2006 میں ملائم سنگھ کی حکومت نے سبسڈی پر بجلی فراہم کیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے جنوری 2020 سے سبسڈی پر ملنے والی بجلی کو ختم کر یونٹ کے اعتبار سے بجلی کا بل جمع کرنے کے لیے کہا ہے جس سے بنکرز طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہے۔'

بنکرز کا مظاہر

انہوں نے بتایا کہ آمدنی کم ہے اور ایسی صورتحال میں آمدنی سے زیادہ بنکرز کو بجلی کا بل جمع کرنا پڑے گا یہی وجہ ہے کہ بنکر ہڑتال پر ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر سبسڈی کی وجہ سے حکومت کروڑوں کا نقصان دیکھ رہی ہے تو دوسری طرف حکومت کو بنکرز کی جانب سے ملنے والے ٹیکس کو بھی دیکھنا چاہیے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ببلو نے بتایا کی وزیراعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ بنارس ہے جہاں کا بنکر انتہائی بدترین حالات سے دوچار ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں بنارس کے بنکروں خوشی تھے کہ بنارس حلقے سے پارلیمانی رکن وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہو نگے اور بنارس کے لوگوں میں خوشحالی آئے گی لیکن وزیراعظم نے بنارس کے لوگوں کو یکسر نظر انداز کیا اور حالات ایسے ہیں کہ بنکرز فاقہ کشی پر مجبور ہے.

بنکرز کا مظاہر
بنکرز کا مظاہر

انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت فلیٹ ریٹ بجلی فراہم نہیں کرتی تب تک کام نہیں کریں گے اور 15 ستمبر کے بعد بنکرز طبقہ بجلی کے کنکشن کو کٹانے کا کام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.