میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں محکمہ ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی جانب سے بنکر بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ہینڈلوم پر تیار کیے جانے والے کپڑے کی تقریباً 11 اقسام کو پاورلوم پر نہ بنائے جانے کے تعلق سے واقف کرایا گیا، ساتھ ہی ایسا کرنے والے بنکروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بات بھی کہی گئی۔ بنکر بیداری کیمپ کا مقصد ہینڈلوم کی کپڑا صنعت کو بچانا ہے۔ Officers participate in Bunker Awareness Camp
میرٹھ کے بنکر اکثریتی آبادی والے مجید نگر میں یہ بنکر بیداری کیمپ منعقد ہوا تھا جس میں کپڑا صنعت سے وابستہ مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔ اس کیمپ میں ہینڈلوم ریزرویشن ایکٹ 1985 کاحوالہ دیتے ہوئے بنکروں کو ہینڈلوم پر تیار کیے جانے والے کپڑے کی تقریباً 11 اقسام جس میں ساڑی، دھوتی، گمچھا، تولیہ، کمبل وغیرہ پاورلوم پر تیار نہ کرنے کی صلاح دی۔ اس کے علاوہ بنکروں کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف اسکیموں کے متعلق جانکاری دی گئی جس سے وہ اپنا روزگار اور بہتر طریقے سے کر سکیں.
مزید پڑھیں:Meerut Bunker On Flat Rate of Electricity: میرٹھ کے بنکر یوگی حکومت سے بجلی فلیٹ ریٹ کو لیکر کر رہے ہیں امید
میرٹھ میں ہینڈ لوم بنکر بیداری مہم کے تحت کپڑے کی صنعت کو بچانے کے لیے ہینڈلوم ریزرویشن قانون کے مطابق بنکروں کو بیدار ہینڈلوم انڈسٹری کو بچانا ہے، وہیں دوسری جانب بنکروں کے لئے حکومت کی طرف سے دی جا رہی سہولیات کو بھی ان تک پہنچانا ہے تاکہ ہینڈلوم کپڑے کی صنعت کو زندہ رکھا جا سکے۔