ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ منگل کے روز بندیل کھنڈر اور وندھیا چل خطے میں بذریعہ پائپ پینے کے شفاف پانی کے نئے پروجیکٹ کی بنیاد رکھیں گے۔
واضح رہے کہ 'جل جیون مشن' کے تحت 'ہر گھر، نل کا جل' نامی پروجیکٹ منگل کو وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ہاتھوں بندیل کھنڈ میں لانچ کیا جائےگا۔
اس پروجیکٹ کے تحت بندیل کھنڈ کے سات اور وندھیا چل کے دو اضلاع کو پائپ کے ذریعہ پینے کے پانی کی فراہمی کی سہولیت دستیاب کرائی جائےگی۔
حکومت کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ یہاں کے لوگوں کو 'ارسینک اور فلورائڈ' سے صحت پر پڑنے والے خراب اثرات سے بھی بچائے گا، جوکہ یہاں کے سطح زمین موجود پانی میں موجود ہے۔
پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں حکومت 2185کروڑ روپے خرچ کرے گی، جس میں تقریبًا تین اضلاع کے 14 لاکھ افراد پائپ کے ذریعہ پینے کے شفاف پانی کی سہولیت سے فیضیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ یہ تین اضلاع بندیل کھنڈر کے جھانسی، مہوبہ اور للت پور ہیں۔
پورے پروجیکٹ کے اخراجات کا تخمینہ 10131 کروڑ روپے،کنسٹرکشن کرانے والی کمپنیز سسٹم مینج کرنے کے لیے 10 برس کا وقت دیا جائے گا۔
گذشتہ دسمبر میں اترپردیش حکومت نے اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے چار فرمز کا انتخاب کیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلے ہی کہا ہے کہ حکومت پوری ریاست میں پائپ کے ذریعہ پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کمر بستہ ہیں۔
خاص طور سے ان علاقوں میں جو ارسینک اور فلورائڈ سے متاثرہ ہیں۔