ETV Bharat / state

Bulldozer Action against Arms Dealer اسلحہ ڈیلر صفدر علی کے گھر پر بھی چلا بلڈوزر - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

امیش پال قتل کیس میں اسلحہ اور کارتوس سپلائی کرنے کے الزام میں اسلحہ ڈیلر صفدر علی کے گھر پر بلڈوزر کارروائی کی گئی ہے۔ Umesh Pal Murder Case

bulldozer-action-against-arms-dealer-safdar-ali-house-charge-of-supplying-arms-and-cartridges

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 7:36 PM IST

پریاگ راج: امیش پال قتل کیس میں جمعرات کو پریاگ راج میں ایک بار پھر بڑی کارروائی ہوئی۔ پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم دھوم گنج تھانہ علاقے کے راج روپ پور علاقے میں پہنچی اور صفدر علی کے پرتعیش دو منزلہ مکان کو بلڈوز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق امیش پال قتل کیس میں اسلحہ اور کارتوس صفدر علی نے مبینہ طور پر فراہم کیے تھے جس کے بعد اسلحہ ڈیلر صفدر علی کے گھر کو زمین بوس کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آپ کو بتاتے چلیں کہ صفدر علی کی شہر کے جانسن گنج علاقے میں اسلحہ اور کارتوس کی دکان ہے۔ ایس ایس اے گن ہاؤس کے مالک صفدر علی کا شہر کے علاقے دھومن گنج میں 250 مربع گز سے زائد اراضی پر ایک پرتعیش دو منزلہ مکان تھا۔ جس کی لاگت 3 کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب پی ڈی اے ٹیم بینا نے نقشہ پاس کروائے بغیر قواعد و ضوابط کے خلاف مکان کی تعمیر پر بلڈوزر چلانے کی کارروائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Umesh Pal Murder Case عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کی درخواست پر عدالت نے پولیس سے جواب طلب کیا

واضح رہے کہ قبل ازیں امیش پال کے قتل کے الزام میں گرفتار سابق ممبر پارلیمنٹ عتیق احمد کے قریبی ساتھی کے گھر پر بھی پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی اے ) کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی دھوم گنج علاقے میں عتیق احمد کے دوست خالد ظفر کے گھر پر کی گئی تھی۔ ضلع انتظامیہ، پی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ ٹیم نے یہ کارروائی کی تھی۔ جس کے بعد خالد ظفر کے گھر پر بلڈوزر چلا دیا گیا اور عتیق احمد کے ساتھی خالد ظفر کی مبینہ غیر قانونی جائیداد کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ امیش پال قتل کیس کے بعد آدتیہ ناتھ گورنمنٹ نے جائیداد کو بلڈوزر سے گرانے کے لیے ریاست کے سرکردہ افراد کی فہرست تیار کی اور ان افراد کے مکانات پر نوٹس چسپاں کیے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.