میرٹھ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے حضرت گنج میں واقع عالیہ اپارٹمنٹ منہدم ہونے کے معاملے میں سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے اور سابق کابینی وزیر شاہد منظور کے بیٹے نوازش شاہد کا نام سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ نوازش شاہد اس اپارٹمنٹ میں پارٹنر ہے۔ پولیس اور ایس او جی ٹیم نے نوازش شاہد کو میرٹھ کے جالی کوٹھی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے منگل کی دیر رات اپنی تحویل میں لیا۔ پوچھ گچھ کے بعد ایس او جی کی ٹیم انہیں سخت حفاظتی انتظامات میں لکھنؤ لے گئی۔ اپارٹمنٹ یزدان بلڈر نے بنایا تھا۔ وہیں جاری ریسکیو آپریشن میں اب تک 14 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ دراصل، لکھنؤ کے وزیر حسن روڈ پر واقع پانچ منزلہ عالیہ اپارٹمنٹ منگل کی شام منہدم ہوگیا۔ اس حادثے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ عالیہ اپارٹمنٹ سماجودی پارٹی کے رہنما شاہد منظور کے بیٹے نوازش اور بھتیجے کے نام پر ہے۔ جبکہ اسے یزدان بلڈر نے تعمیر کیا تھا۔ عالیہ اپارٹمنٹ کا نام نوازش شاہد کی بیٹی عالیہ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ اس حادثے کے بعد راحت اور بچاؤ کا کام مسلسل جاری ہے۔
-
Lucknow building collapse | Uttar Pradesh: Rescue operation is going on for 12 hours, it can take 5-6 hours more. Those who have been taken to the hospital are safe. We are yet to arrest and file an FIR. Expert opinion needed to ascertain reason behind collapse:UP DGP
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) January 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(File Pic) pic.twitter.com/zS7imRMqOB
">Lucknow building collapse | Uttar Pradesh: Rescue operation is going on for 12 hours, it can take 5-6 hours more. Those who have been taken to the hospital are safe. We are yet to arrest and file an FIR. Expert opinion needed to ascertain reason behind collapse:UP DGP
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) January 25, 2023
(File Pic) pic.twitter.com/zS7imRMqOBLucknow building collapse | Uttar Pradesh: Rescue operation is going on for 12 hours, it can take 5-6 hours more. Those who have been taken to the hospital are safe. We are yet to arrest and file an FIR. Expert opinion needed to ascertain reason behind collapse:UP DGP
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) January 25, 2023
(File Pic) pic.twitter.com/zS7imRMqOB
عمارت کی تعمیر کے دوران بدعنوانی کے خدشے کے پیش نظر پولیس نے نوازش شاہد اور بلڈر کی تلاش شروع کی، میرٹھ سمیت دیگر شہروں میں مخلتف مقامات پر چھاپے مارے گئے ایس پی ایل اے شاہد منظور کے بیٹے نوازش شاہد کو پوچھ گچھ کے بعد سخت سیکورٹی میں لکھنؤ بھیج دیا گیا۔ پوچھ گچھ کے بعد پولیس ٹیم نوازش شاہد کو تقریباً ایک بج کر 35 منٹ پر لکھنؤ لے کر روانہ ہوگئی۔ لکھنؤ اپارٹمنٹ کی تعمیر سنہ 2010 میں ہوئی۔ لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر اندرامنی ترپاٹھی اور ایڈیشنل سکریٹری گیانیندر ورما نے اس عمارت کے ملبے کا معائنہ کیا۔ لیکن، منگل کی رات تک انہوں نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : Lucknow Aliya Apartment Collapse لکھنو میں ایک عمارت منہدم، تین لاش برآمد