ETV Bharat / state

بدایوں پنچایت الیکشن: بی جے پی پر بوگس ووٹنگ کا الزام

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں پنچایت انتخابات جاری ہیں اس دوران برسر اقتدار بی جے پی کے ذریعے حکومت میں ہونے کا فائدہ اٹھانے اور ہر طرح سے اپنے اراکین کو فتح دلانے کے معاملات اور الزامات منظر عام پر ہیں۔

سنگھ مترا موریہ
سنگھ مترا موریہ
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 6:14 PM IST

دراصل 3 جولائی کو ضلع میں ہونے والے ضلع پنچایت صدر کے انتخابات میں 51 میں سے بی جے پی نے اپنے 13 اراکین کے ساتھ ہیپلرز کو پولنگ بوتھ کے اندر بھیجا اور ان 13 ہیلپر نے ووٹ دیا ہے۔

سنگھ مترا موریہ

اس معاملے پر رکن پارلیمان سنگھ مترا موریہ کا کہنا ہے 'بی جے پی کو جِتانے کے لیے ہیلپر کا استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ووٹ دینے والے اراکین نے خود ہیلپر مطالبہ کیا تھا۔

بدایوں کی دیگر سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت کی وجہ سے اراکین کو غیر مناسب طریقے سے ہیلپرز فراہم کئے گئے جس سے بی جے پی نے اپنی شکست کو فتح میں تبدیل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بدایوں: بلاک پرکھ الیکشن میں بی جے پی کے 13 امیدوار بلا مقابلہ فاتح

اس معاملے نے ضلع میں بی جے پی کے منصوبوں اور فتح پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اترپردیش کے ضلع بدایوں میں 'ضلع پنچایت صدر' کے عہدے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان شدید مقابلہ تھا لیکن ریاست میں برسر اقتدار بی جے پی نے ضلع کی سب سے اہم سیٹ پر 5 ووٹ سے سماج وادی پارٹی کو ہرا دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.