ETV Bharat / state

Afzal Ansari Disqualified as LS Member افضال انصاری کی پارلیمنٹ رکنیت منسوخ، چار سال قید کی سزا - مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری

مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری بہوجن سماج پارٹی سے غازی پور سے ایم پی تھے۔ افضال کو 29 نومبر 2005 کو اُس وقت کے بی جے پی ایم ایل اے کرشنا نند رائے کے قتل میں سی بی آئی عدالت نے بری کر دیا تھا، لیکن غازی پور کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے ہفتہ کو انہیں سزا سنائی جس کے بعد ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔ واضح رہے کہ انہیں گینگسٹر ایکٹ کے تحت چار سال قید کی سزا سنائی گئی۔

افضال انصاری کی پارلیمنٹ رکنیت منسوخ، چار سال قید کی سزا

author img

By

Published : May 1, 2023, 9:00 PM IST

Updated : May 1, 2023, 9:15 PM IST

غازی پور: مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری کی پارلیمنٹ کی رکنیت پیر کو منسوخ کردی گئی۔ دراصل گینگسٹر ایکٹ میں افضال انصاری کو ہفتہ کو غازی پور کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان کے بھائی مختار انصاری کو بھی غازی پور کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے گینگسٹر کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اس کے ساتھ ہی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے مختار پر پانچ لاکھ روپے اور افضال انصاری پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ مختار انصاری پہلے ہی بانڈہ جیل میں بند ہیں جبکہ رکن اسمبلی افضال انصاری سزا سنائے جانے سے قبل ضمانت پر باہر تھے۔ انتیس نومبر 2005 کو اس وقت کے بی جے پی ایم ایل اے کرشنانند رائے سمیت سات لوگوں کا محمد آباد کے بھورکول تھانہ علاقے میں میں قتل کر دیا گیا تھا۔ مختار انصاری اور افضال انصاری اس قتل کیس کے مرکزی ملزم تھے۔ یہ معاملہ سی بی آئی کورٹ میں چل رہا تھا۔ دونوں بھائیوں مختار انصاری اور افضال انصاری کو سی بی آئی عدالت نے بری کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: BSP MP Afzal Ansari Convicted رکن پارلیمان افضال انصاری کو چار برس قید کی سزا

کیس میں ایم پی افضال انصاری اور مختار انصاری کے خلاف 2007 میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ بحث یکم اپریل کو مکمل ہوئی۔ اس معاملے میں ہفتہ کو غازی پور کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے دونوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔ جس میں افضال انصاری کو چار سال اور مختار انصاری کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے ان دونوں کے خلاف جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

Last Updated : May 1, 2023, 9:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.