مایاوتی نے ٹویٹ کیا،' بی جے پی مرکز کے اقتدار کا ابھی بھی غلط استعمال کر کے اپنی اپوزیشن پارٹیوں کو سازش کے تحت زبردستی فرضی معاملات میں پھنسا کر انہیں ہراساں کر رہی ہے۔ اسی طرح اب میرے بھائی بہنوں وغیرہ کو بھی زبردستی پریشان کیا جا رہا ہے، جو انتہائی قابل مذمت ہے ، لیکن اس سے بی ایس پی ڈرنے اور جھکنے والی نہیں ہے۔'
واضح رہے کہ محکمہ انکم ٹیکس نے جمعرات کو مایاوتی کے بھائی اور پارٹی نائب صدر آنند کمار کی مبینہ طور پر نوئیڈا میں 400 کروڑ روپے کی بے نامی جائیداد ضبط کر لی تھی۔
'اپوزیشن پارٹیوں کو پریشان کرنے کی سازش کر رہی ہے مودی حکومت' - مودی حکومت
محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی سے ناراض بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکز میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ایک سازش کے تحت اپوزیشن پارٹیوں کو فرضی معاملات میں پھنسا کر ہراساں کر رہی ہے۔
مایاوتی نے ٹویٹ کیا،' بی جے پی مرکز کے اقتدار کا ابھی بھی غلط استعمال کر کے اپنی اپوزیشن پارٹیوں کو سازش کے تحت زبردستی فرضی معاملات میں پھنسا کر انہیں ہراساں کر رہی ہے۔ اسی طرح اب میرے بھائی بہنوں وغیرہ کو بھی زبردستی پریشان کیا جا رہا ہے، جو انتہائی قابل مذمت ہے ، لیکن اس سے بی ایس پی ڈرنے اور جھکنے والی نہیں ہے۔'
واضح رہے کہ محکمہ انکم ٹیکس نے جمعرات کو مایاوتی کے بھائی اور پارٹی نائب صدر آنند کمار کی مبینہ طور پر نوئیڈا میں 400 کروڑ روپے کی بے نامی جائیداد ضبط کر لی تھی۔
welcome
Conclusion: