اب ہورڈنگ اور بینر لگانے سے قبل اسے بی ایس پی انچارج سے منظور کروانا ہوگا ۔
بی ایس پی کے قانون ساز کونسل کے رکن و نومنتخب زونل انچارج بھیم راؤ امبیڈکر نے تنطیم کی میٹنگ میں یہ ہدایت جاری کی ہے۔
مایاوتی کی ہدایت پر منگل کے روز ایک میٹنگ سبھی زون میں نو منتخب منڈل زون انچارجوں کی موجودگی میں ہوئی۔
غورطلب ہے کہ بی ایس پی کے پرانے رہنماؤں کو تو پارٹی کی پالیسیز اور ہورڈنگ اور بینر لگانے کا طور طریقے کی جانکاری ہے۔ لیکن الیکشن کے موقع پر پارٹی کارکنان اور نئے رہنماؤں کو اپنے حساب سے ہورڈنگ میں عظیم شخصیات اور بی ایس پی سربراہ کے برابر یا ان سے بڑی تصویر لگا دیتے ہیں۔ پارٹی نے اسے بڑی ہی سنجیدگی سے لیا ۔
امبیڈکر نے پارٹی کے رہنماؤں کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ مایاوتی پارٹی کی سربراہ ہیں۔ ایسے میں ان کے برابر تصویر لگانا پارٹی کے ڈسپلن کے لحاظ سے ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں کوئی بھی ہورڈنگ انچارجز سے پاس کرانے کے بعد ہی لگائی جائے۔
بی ایس پی کی زون میٹنگوں میں 8 سے 13 مارچ کے درمیان ضلعی سطح کے پروگرام کو بھی منظوری دی گئی ہے۔
لکھنؤ ضلع کی میٹنگ 10 مارچ کو ہوگی۔