ETV Bharat / state

مرادآباد: بی ایس پی رہنما شیریں گل سماجوادی پارٹی میں شامل - مرادآباد نگر نگم وارڈ ممبر خاتون شیریں گل

مرادآباد میں کئی بی ایس پی رہنما سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ مرادآباد نگر نگم وارڈ ممبر خاتون شیریں گل کئی ساتھیوں کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے ضلع دفتر پہنچ کر مہانگر صدر شان علی شانو کی قیادت میں سماجوادی پارٹی میں شامل ہوگئیں۔

مرادآباد: بی ایس پی رہنما شیریں گل سماجوادی پارٹی میں شامل

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 9:03 AM IST

ریاست اتر پردیش میں سال 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔ سیاسی لیڈران کا ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں شامل ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وہیں مرادآباد میں کئی بی ایس پی رہنما سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ مرادآباد نگر نگم وارڈ ممبر خاتون شیریں گل کئی ساتھیوں کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے ضلع دفتر پہنچ کر مہانگر صدر شان علی شانو کی قیادت میں سماجوادی پارٹی میں شامل ہوگئیں۔

مرادآباد: بی ایس پی رہنما شیریں گل سماجوادی پارٹی میں شامل

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیریں گل نے کہا کہ آج میں اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں شامل ہو گئی۔ مجھے سیاست میں کئی سال ہو چکے ہیں اور نگر نگم میں تقریباً پانچ بار سے ممبر ہوں۔ اب میں سیاسی طور پر سماج وادی پارٹی سے جڑنا چاہتی ہوں۔ میرا مقصد آنے والے انتخابات میں مرادآباد ضلع سے پارٹی کو جیت دلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف شاعر منور رانا کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ

سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر جے ویر سنگھ نے کہا کہ شیریں گل ایک لمبے وقت سے سیاست میں رہی ہیں اور اب سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد سماجوادی پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔ جلد ہی سماج وادی پارٹی شیریں گل کو ضلع میں ایک نئی ذمہ داری بھی دے سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.