بی ایس کی تمام انتخابی تیاریوں اور اس کی مستقبل کی منصوبہ بندی پر ای ٹی وی بھارت نے بہرائچ کے قیصر گنج میں پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن پارلیمان منقاد علی BSP Leader Munqad Ali سے خاص گفتگو کی۔
بی ایس پی کی جانب سے اتنی جلدی امیدواروں کے اعلان کے سوال پر منقاد علی نے کہا کہ 'بی ایس پی دیگر پارٹیز کے مقابلے تمام کام جلدی مکمل کرتی ہے۔ چاہے تنظیم کو درست کرنا ہو یا امیدواروں کے ناموں کا اعلان۔ ہم جلدی ہی کرتے ہیں اس لیے بی ایس پی ریاست میں اس وقت سب سے اول ہے۔
الیکشن کے لیے بی ایس پی کی تیاریاں نظر نہ آنے کے سوال پر کہا منقاد علی نے کہا کہ ہماری پارٹی زمین پر انتخابات لڑ رہی ہے جبکہ دیگر پارٹیاں ہوا میں انتخابات لڑ رہی ہیں جبکہ بی ایس پی کا تنظیمی ڈھانچہ بھی تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس کارکنان گاؤں گاؤں جا کر تمام طبقات سے ملاقات کر رہے ہیں اور اسی کام کی بنیاد پر امید ہے کہ بی ایس پی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوگی۔
مسلمانوں کے سوال پر منقاد علی نے کہا کہ 'مسلمانوں کا سب سے زیادہ خیال بہوجن سماج پارٹی رکھتی ہے۔ بی ایس پی جب جب حکومت میں آئی ہے مسلمانوں کو اس کی تعداد سے زیادہ حصہ داری دی گئی ہے۔