پولس ذرائع نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ حادثہ دیر رات بریلی- متھورا روڈ پر کٹولی گاؤں کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب ولسی تھانہ علاقہ کے بیسولی گاؤں کے باشندے جابر (27) اپنی بہن خوشنما(23) کو داتا گنج کے مورینی گاؤں سے اپنے گھر لے جارہا تھا۔ راستے میں کٹھولی گاؤں کے نزدیک ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دونوں سڑک کی دوسری طرف اچھل کر گر پڑے۔ حادثے میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے کار ڈرائیور کو لوگوں کی مدد سے پکڑ لیا گیا ہے۔
بدایوں میں کار کی زد میں آنے سے بھائی بہن کی موت - کار ڈرائیور گرفتار
اترپردیش میں ضلع بدایوں کے سول لائن علاقے میں بے قابو کار کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل پر سوار بھائی بہن کی موت ہوگئی۔
![بدایوں میں کار کی زد میں آنے سے بھائی بہن کی موت ROAD ACCIDENT](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8786438-721-8786438-1599992717636.jpg?imwidth=3840)