ETV Bharat / state

مزدوروں کے لیے کھانے کا انتظٓام - murabaad news

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں اینٹ بھٹھوں پر ہزاروں کی تعداد میں مزدور رکے ہوئے ہیں۔ اینٹ بھٹھا مالکان ان مزدوروں کے لیے کھانے کا انتظام کر رہے ہیں۔

Breaking News
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 9:09 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل حالات میں سب سے زیادہ مشکل حال مزدوروں کے ہیں، یہ مزدور ہر روز مزدوری کرنے کے بعد اپنے خاندان کو کھانا مہیا کراتے تھے۔ لاک ڈاؤن شروع ہوتے ہی لاکھوں مزدور اپنے گھر واپس جانے لگے، جس کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی۔ حکومت اور انتظامیہ کی سختی کے بعد اب مزدوروں کو ان کے کام کرنے کی جگہ پر روکنے کے حکم دیے ہیں۔

مراد آباد میں کل 298 اینٹ بھٹھے ہیں۔ ان بھٹھوں پر تقریبا 25 ہزار مزدور کام کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن لاگو ہونے سے جہاں کام بند ہے وہیں اینٹ بھٹھا مالکان مارچ میں ہوئی بارش کی وجہ سے نقصان جھیل رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن سے پہلے کاروباریوں نے بڑی تعداد میں مزدور بلائے تھے اور نقصان کی بھرپائی کرنے کے کی تیاری کی تھی۔ مزدوروں کے بھٹھے پر پہنچتے ہی لا ڈاؤن ہو گیا۔ جس کے بعد انتظامیہ نے بھٹھا مالکان کو مزدورں کے کھانے پینے کا انتظام کرنے کو کہا ہے۔

مزدوروں کے سامنے دقت یہ ہے کہ اس سیزن میں اینٹ کی بکری نہ کے برابر ہے، جس سے بھٹھا مالکان پہلے سے ہی نقصان میں ہیں۔ ایسے میں انہیں کب تک راشن ملے گا، یہ بڑا سوال ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.