ETV Bharat / state

میرٹھ: کورونا سے شیر مال اور بریڈ کی سپلائی متاثر - Meerut news

میرٹھ میں کورونا کے معاملے میں اضافے کے سبب نائٹ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے روزے دارو کے خاص طور سے بنایا جانے والا شیرمال، بریڈ کی سپلائی مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔

میرٹھ: کورونا سے شیر مال اور بریڈ کی سپلائی متاثر

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 8:36 AM IST

میرٹھ: رمضان المبارک کے موقع پر خاص طور سے روزے داروں کے لئے تیار کیا جانے والا شیر مال اور بریڈ مغربی اتر پردیش کے دوسرے اضلاع کے علاوہ بیرونی ممالک میں بھی سپلائی کیا جاتا تھا۔ لیکن ملک میں کورونا کے معاملے میں تیزی سے ہورہے اضافے کے سبب ضلع انتظامیہ نے میرٹھ میں نائٹ کرفیوں نافذ کردیا ہے، جس کی وجہ سے اس کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

کورونا انفیکشن کے پیش نظر شہر میں نافذ کرفیو سے جہاں روزے داروں کو شیر مال اور بریڈ میسر نہیں ہو رہا ہے، وہیں کو ان تیار کرنے والے کاروباریوں کی دوکانداری بھی محض 25 فی صد ہی رہ گئی ہے۔

ویڈیو

اس تعلق سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ شہر میں شیر مال اور بریڈ کی خریداری اکثر رات میں ہوتی ہے اور خاص کرکے یہاں کی شیر مال عمرہ پر جانے والے زائرین اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں، لیکن کورونا نے اس بار بھی ان کے کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس سے شیرمال اور بریڈ کاروباری پریشان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.