ETV Bharat / state

بریلی: چینی مصنوعات کا بائیکاٹ - بریلی اسمارٹ سٹی

بریلی شہر کو اسمارٹ بنانے کے لئے اسمارٹ سٹی منصوبہ کے تحت دو ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جانا ہے۔ وہیں سرحد پر چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان ملک بھر میں چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چل رہی ہے۔ اس مہم میں بریلی اسمارٹ سٹی کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

بریلی: چینی مصنوعات کا بائیکاٹ
بریلی: چینی مصنوعات کا بائیکاٹ
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 12:40 PM IST

سرحد پر چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان ملک بھر میں چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چل رہی ہے۔ اس مہم میں اتر پردیش کے بریلی اسمارٹ سٹی کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

دراصل بریلی میونسپل کارپوریشن کے میئر نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں میں چین کا سامان استعمال نہیں ہوگا۔

بریلی: چینی مصنوعات کا بائیکاٹ

اس بابت اُنہوں نے اسمارٹ سٹی منصوبے کے سی ای او کو ایک مکتوب بھی لکھا ہے۔ حالانکہ ایسا مانا جا رہا ہے کہ چین کے سامان کا بائیکاٹ کرنے کے بعد دیسی مواد کچھ مہنگا پڑ سکتا ہے۔

بریلی شہر کو اسمارٹ بنانے کے لئے اسمارٹ سٹی منصوبہ کے تحت دو ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی کام ہونا ہیں۔ اسمارٹ سٹی منصوبہ کے تحت تقریبا 180 کروڑ روپے کی لاگت سے 'انٹیگریٹیڈ کمانڈ کنٹرول سینٹر' اور 'اسمارٹ کلاسز' کا تعمیری کام ہونا ہے۔ دونوں منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ الیکٹرانک آلات استعمال کیا جاتا ہے۔

میئر نے اسمارٹ سٹی کے سی ای او کو 'اسمارٹ سٹی پروجیکٹ' میں چینی آلات کا بائیکاٹ کرنے کے لئے مکتوب لکھا ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ آئندہ جو بھی ٹینڈر نکالے جائیں، اُن میں یہ شرط رکھیں کہ ٹینڈر لینے والی کمپنی چین کے مواد اور آلات کا استعمال نہیں کرے گی۔ نیز، ایسی کمپنیاں جنہوں نے سمارٹ سٹی منصوبوں میں کام کرنا شروع کر دیا ہے، اُن تمام کمپنیوں کو بھی ہدایات دی جائے کہ وہ بھی چینی سامان، مواد اور آلات استعمال ہرگز نہ کریں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.