ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئڈا کی امیٹی یونیورسٹی میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا اپنی آنے والی فلم "دی اسکائی از پنک" کی تشہیر کے لیے ایمیٹی یونیورسٹی کے ایچ بلاک پہنچ گئیں اور فلم سے متعلق معلومات مشترک کی۔
اس موقع پر امیٹی ہیومینٹی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن پوجا چوہان، امیٹی اسکول آف فائن آرٹ اینڈ امیٹی اسکول آف فیشن ٹکنالوجی کی چیئرپرسن دبیا چوہان اور وائس چانسلر بلویندر شکلا نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ایمٹی یونیورسٹی کے ہزاروں طلبا، اساتذہ اور عہدیدار موجود تھے۔
پرینکا چوپڑا کے ساتھ، فلم "دی اسکائی از پنک" کی شریک ہدایتکار، روہت صراف اور فلم کی ہدایتکار سونالی بوس بھی موجود تھیں۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایمیٹی یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک طویل عرصے کے بعد میں دہلی این سی آر آئی ہوں اور پہلے امیٹی یونیورسٹی کا رخ کیا۔
امیٹی اسکول آف فلم اینڈ ڈرامہ کے توسط سے طلبا کو اداکاری ، فلم کی ہدایت، ایڈیٹنگ وغیرہ کی تعلیم دی جاتی ہے جو کل نئے خیالات کے ساتھ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں کام کریں گے۔
مجھے پورا پورا یقین ہے کہ ایمیٹی اسکول آف فلم اینڈ ڈرامہ کے ذریعہ مستقبل کے فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کاموقع فراہم ہوگا۔