ETV Bharat / state

بالی ووڈ اداکارہ علیشہ خان کی غازی آباد پولیس سے اپیل - غازی آباد کی رہائشی اداکارہ علیشہ خان

غازی آباد کی رہائشی اداکارہ علیشہ خان کے اہل خانہ پر گزشتہ ہفتے حملہ کیا گیا تھا۔ اس پر اداکارہ علیشہ خان نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ بتادیں کہ علیشہ خان اور ان کا کنبہ غازی آباد کو آباد کرنے والے غازی الدین کی اولاد میں سے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ علیشہ خان کی غازی آباد پولیس سے اپیل

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 11:51 AM IST

دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد میں رہنے والی اداکارہ علیشہ خان کے اہل خانہ پر گذشتہ ہفتے حملہ ہوا تھا۔ اس کیس میں دو ملزمان کی گرفتاری ہوئی اور دیگر دو ملزمان ابھی بھی فرار ہیں۔ اس کی وجہ سے اداکارہ اور ان کے اہل خانہ بہت خوفزدہ ہیں۔ اداکارہ علیشہ خان فی الحال ممبئی میں مقیم ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ علیشہ خان کی غازی آباد پولیس سے اپیل

اداکارہ نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکارہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ کچھ لوگ ان کے گھر آئے تھے اور علیشہ کے ماموں سمیت کنبہ کے دیگر افراد پر زبردست حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد پولیس سے اس واقعے کی شکایت کی گئی۔

پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا لیکن دیگر دو ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ دونوں پولیس کی گرفت سے باہر ہونے کی وجہ سے اہل خانہ خوف زدہ ہیں۔ اہل خانہ کو لگتا ہے کہ کہیں ان پر دوبارہ ان پر حملہ نہ ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: سہارنپور میڈیکل کالج کا نام بدلنےکا مطالبہ

واضح رہے کہ تنازعہ پرانے املاک سے متعلق ہے جس میں متاثرہ کے اہل خانہ کے کچھ رشتے دار بھی اپنا دعویٰ کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اس سے پہلے بہت کہا سنی اور ہنگامہ ہو چکا ہے۔

وہیں پولیس نے اہل خانہ کو یقین دلایا ہے کہ انہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تنازعہ پہلے ہی چل رہا ہے۔ لہذا کیس کے تمام پہلوؤں کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.