ETV Bharat / state

Bollywood Actor Anu Kapoor انو کپور کو 'میں دین دیال ہوں'فلم کے لئے آر ایس ایس اور اندریش کمار کا سہارا

بالی ووڈ کی مشہور فلمی شخصیت انو کپور نے اپنی آنے والی فلم میں دین دیال ہوں کی کامیابی کے لئے آر ایس ایس کے رہنما اندریش کمار سے ملاقات کی۔ فلم کے پروڈیوسر رنجیت شرما نے کہاکہ وہ آر ایس ایس کے رہنما سے متاثر ہیں۔

انو کپور کو 'میں دین دیال ہوں'فلم کے لئے  آر ایس ایس اور اندریش کمار کا سہارا

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 6:31 PM IST

انو کپور کو 'میں دین دیال ہوں'فلم کے لئے آر ایس ایس اور اندریش کمار کا سہارا

نئی دہلی:اداکار انو کپور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے رہنما اندریش کمار کی سالگرہ منانے دہلی آئے اور اپنی آنے والی فلم 'میں دین دیال ہوں' کے لئے ان سے آشیرواد مانگے۔ انہوں نے اپنی نئی فلم کی تشہیر بھی کی۔ آر ایس ایس کے رہنما اندریش کمار کے جنم دن کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

انو کپور فلم 'میں دین دیال ہوں' میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ان کو لگتا ہے کہ اندریش سے ملنے بعد ان کی گاڑی بھی چل نکل پڑے گی۔ تاہم، بالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار نے اسکرین پر بہت سے متاثر کن کردار ادا کئے ہیں اور خود کو ایک منفرد اداکار ثابت کیا ہے۔ 'ڈر'، 'وکی ڈونر'، 'اعتراض' جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لئے مشہور انو کپور نے اپنی صلاحیتوں سے ہزاروں اداکاروں کو متاثر کیا۔

اب وہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کے طور پر اپنی استعداد کا مظاہرہ کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔ وہ جلد ہی اپنی فلم میں دین دیال ہوں کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے نے سیاسی میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے 1940 کی دہائی میں ہندوتوا راشٹرا کے نظریے کو پھیلایا۔

انو کپور خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ وہ ایک ایسے کردار کو پیش کرتے ہیں جس کا فلسفہ ان کے خیالات سے ملتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایسے مواقع بہت کم ہوتے ہیں جب کسی فنکار کو ایسا پسندیدہ کردار ادا کرنے کا موقع ملتا ہے جس سے وہ تعلق رکھ سکے۔ مجھے اس عمر میں ایسے کردار ملنے پر خوشی ہے۔

فلم کے پروڈیوسر رنجیت شرما کا کہنا ہے کہ 'میں اس فلم کے لیے اندریش کمار (آر ایس ایس) سے متاثر تھا۔ نوجوانوں کو یہ فلم پسند آئے گی اور مجھے یقین ہے کہ لوگ اس فلم سے جڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Noida Saras Mela 2023 مرکزی اور ریاستی وزرا کی سرس آجیوکا میلے میں شرکت

ٹی جی ایم فلمز کے بینر تلے تیار ہونے والی اس فلم کو رنجیت شرما نے پروڈیوس کیا ہے، ہریش ریڈی، ناگلمڈکا، ایگزیکٹو پروڈیوسر راجیو دھمیجا اور مصنف راشد اقبال ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.