ETV Bharat / state

تالاب میں لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی - اتر پردیش کے ضلع جونپور

جونپور کے تھانہ کھیتا سرائے علاقے میں واقع رشی تالاب سے آج ایک 11 سالہ لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے۔

تالاب میں لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی

author img

By

Published : Aug 21, 2021, 7:26 PM IST

اتر پردیش کے ضلع جونپور کے تھانہ کھیتا سرائے حلقہ میں واقع رشی تالاب سے آج ایک 11 سالہ لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی، لڑکی کی شناخت چوہٹہ محلہ رہائشی ٹلٹھو نائی عرف تلک دھاری شرما کی بیٹی اجالا کے طور پر ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ 18 اگست کو اجالا اچانک اپنے گھر سے غائب ہوگئی، کافی تلاش کے بعد بھی جب کوئی خبر نہ ملی تو لڑکی کے والد نے تھانہ کھیتا سرائے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔

تالاب میں لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی
تالاب میں لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی

معاملہ درج ہوتے ہی تھانہ کھیتا سرائے کے انچارج راجیش کمار یادو اور قصبہ انچارج ہری شنکر یادو نے فوری طور پر لڑکی کی برآمدگی کے لیے مہم شروع کردی لیکن لڑکی کا کچھ سراغ نہ مل سکا، جس کے بعد پولیس نے لڑکی کے اہل خانہ سے بھی پوچھ تاچھ کی مگر کچھ خاص جانکاری حاصل نہیں ہوسکی۔ جب کہ پڑوسی اس معاملے کو گھریلو ہراسانی بتارہے تھے۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا: دو معصوم بچوں کے قاتل باپ کی لاش برآمد

وہیں 21 اگست کو کھیتاسرائے قصبہ کے کھٹہن روڈ پر واقع رشی تالاب میں گمشدہ لڑکی کی لاش پانی کے اوپر تیرتی ہوئی نظر آئی، اس دوران موقع پر لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی شاہ گنج سی او انکت کمار کے حکم پر تھانہ کھیتا سرائے انچارج راجیش کمار یادو اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہونچے اور لاش کو تالاب سے باہر نکلوایا، جس کے بعد لڑکی کی شناخت ٹلٹھو نائی عرف تلک دھاری شرما کی بیٹی اجالا کے طور پر ہوئی۔

کھیتاسرائے تھانہ انچارج راجیش کمار یادو نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.