اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نجیب آباد کے کوتوالی روڈ پر آج صبح بھارت پٹرولیم کا ٹینکر سڑک کنارے ٹینکر ویلڈنگ کر رہا تھا کہ ٹینکر میں گیس بننے کی وجہ سے ٹینکر کے پرکھچے اڑ گئے۔
غنیمت یہ رہی کہ ٹینکر میں تیل بھراہوا نہیں تھا، ورنہ بڑا حادثہ ہونے سے انکار نہیں کیا جاسکتا تھا۔
بہرحال ٹینکر میں اوپر چڑھ کر ویلڈر و ٹینکرڈرائیور موجود تھے ویلڈنگ کرنے والا مستری قیوم ٹینکر ڈرائیور اجے بری طرح زخمی ہوگئے۔
ٹینکر پھٹنے کے بعد دونوں ہوا میں اڑ کرسڑک پر جاگرے، دونوں بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں مرادآباد اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرادیا گیا ،جن کی حالت بے حد نازک بنی ہوئی ہے۔