ETV Bharat / state

عالمی معذور ڈے کے موقع پر کمبل اور کھانے کی اشیاء کی تقسیم

مظفرنگر میں یوم معذور کے موقع پر دویانگ ایکتا یونین نے اپنے کارکنان اور عہدے داران کے ساتھ مختلف مقامات پر ضرورت مند غریب لوگوں اور معذوروں کو کھانے کی اشیاء کے سامان کے ساتھ ساتھ کمبل تقسیم کیےBlanket And Food Distribution Among Handicapped

عالمی معذور ڈے کے موقع پر کمبل اور کھانے کی اشیاء کی تقسیم
عالمی معذور ڈے کے موقع پر کمبل اور کھانے کی اشیاء کی تقسیم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 1:41 PM IST

عالمی معذور ڈے کے موقع پر کمبل اور کھانے کی اشیاء کی تقسیم

مظفرنگر:معذوروں کا عالمی دن ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصدمعذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔

ضلع مظفرنگر میں عالمی یوم معذور کے موقع پر دویانگ ایکتا یونین نے غریبوں اور معذوروں کو کھانے کی اشیاء کے سامان کے ساتھ کمبل بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر تنظیم کے قومی سیکرٹری نے کہا کہ معذور بھائی لوگ بھی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ ان کی ہر سہولت کا خیال رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ جب تک یہ لوگ ترقی نہیں کریں گے تب تک ہمارا ملک مضبوط نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری طرف بالکل بھی دھیان نہیں دے رہی ہے جو ہمارے مطالبات ہیں انہیں تسلیم نہیں کیے جا رہے ہیں۔ ہم کہنا چاہتے ہیں کہ معذور ہم نہیں ہیں بلکہ معذور ہماری حکومت ہے جو ہماری طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔ مظفر نگر میں ہزاروں کی تعداد میں معذور ہیں جن کے سرٹیفکیٹ نہیں بن پا رہے ہیں یا جن کو سائیکلیں نہیں مل پائی ہیں۔ وہ چل بھی نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:وقف ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہی حکومت، کمال اختر

ان کا کہنا ہے کہ ہماری تنظیم کے ذریعے اُن کی کافی حد تک پریشانیوں کو سنتے ہیں اور ان کا حل کرانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ ہم نے اپنی جانب سے تین دسمبر یوم معذور کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر گھوم کر غریب اور معذوروں کو کھانے کی اشیا کے ساتھ کمبل تقسیم کیے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.