ETV Bharat / state

Former UP Governor Aziz Qureshi: اترپردیش میں بی جے پی کی جیت سے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے

اگر اترپردیش میں بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھے گا۔ Aziz Qureshi on Exit Poll ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مشکلات کا تو سامنا کرنا پڑے گا ہی ساتھ ہی ملک بھی بربادی کی طرف گامزن ہو جائے گا۔ Former UP Governor Aziz Qureshi

اترپردیش میں بی جے پی کی جیت سے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے

author img

By

Published : Mar 9, 2022, 10:47 AM IST

اترپردیش سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں جب کہ 10 تاریخ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا حالانکہ اس سے قبل ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار بنتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے۔ Aziz Qureshi on Exit Poll

اترپردیش میں بی جے پی کی جیت سے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے

اس پورے معاملے پر اترپردیش کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اترپردیش میں بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا عوام کو مشکلات کا تو سامنا کرنا پڑے گا ہی ساتھ ہی ملک بھی بربادی کی طرف گامزن ہو جائے گا۔ Former UP Governor Aziz Qureshi

حالانکہ عزیز قریشی نے ایگزٹ پول کو ماننے سے صاف طور پر انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقت ایگزٹ پول سے بالکل مختلف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود ریاست اتر پردیش کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا ہے اور عوام کے اندر سماج وادی پارٹی کی ہوا صاف دیکھی ہے، اس لیے ہمیں امید ہے کہ ریاست اترپردیش میں اکھیلیش یادو سرکار بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس کا ووٹ فیصد مسلسل کم ہوتا جا رہا ہے اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ اس سوال کے جواب میں عزیز قریشی کا کہنا تھا کہ کانگریس کی تباہی سنجے گاندھی کے بعد شروع ہو گئی تھی اگر راجیو گاندھی زندہ ہوتے تو کانگریس کی یہ حالت نہیں ہوتی، ووٹ فیصد کی بات کی جائے تو اس کے پیچھے کانگریس کے کارکنان کو نظر انداز کرکے لالچی اور موقع پرست افراد کو ذمہ داریاں دینا ہے۔ حالانکہ ملک کی سیاست کانگریس پارٹی کے بغیر ادھوری ہے اور راہل گاندھی کے بعد اب پرینکا گاندھی پھر سے کانگریس کی ساکھ کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.