اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اتوار کو بی جے پی یوا مورچہ اودھ حلقے کی ورکنگ کمیٹی کا چھ ماہی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اودھ حلقے کے تمام 15 اضلاع کے بی جے پی یوا مورچہ کے صدر اور جنرل سکریٹری نے شرکت کی۔
تین سیشن کے ہوئے اس اجلاس میں یوا مورچہ کے ریاستی صدر پرانشو دت دیویدی، اودھ حلقے کے انچارج امر پال موریہ اور بی جے پی اودھ حلقے کے صدر شیش نارائن سنگھ نے مورچہ کے کارکنان سے آئندہ اسمبلی انتخابات کے تئیں پرجوش رہنے کی بات کہی۔
بارہ بنکی کے دشہرا باغ میں واقع ایم اسکوائر نام کے میرج لان میں سیشن کے دوران بی جے پی یوا مورچہ کے اودھ حلقے کے صدر نتن متل نے بتایا کہ آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کا کردار اہم ہونے والا ہے۔
2017 میں بھی نوجوانوں نے اہم رول ادا کیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ہم نے 325 نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے انہوں کہا کہ بی جے پی یوا مورچہ کے کارکنان مکمل جوش کے ساتھ اس دفعہ 350 نشستوں پر کامیاب ہونے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یوگی حکومت نے ساڑھے، 4 لاکھ نوجونوں کو روزگار مہیا کرائے ہیں، ان کی تشہیر کے لیے ان نوجوانوں کی حمایت حاصل کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: رامپور: کسانوں نے ریل روک تحریک چلائی
پروگرام کے مہمان خصوصی بی جے پی اودھ حلقے کے صدر شیش نارائن سنگھ نے بھی دعویٰ کیا کہ نوجوانوں کے لئے جو بھی وعدے حکومت نے کئے تھے وہ پورے کئے۔ اپوزیشن کے پاس رونے کے لئے کچھ نہیں ہے، اس لئے وہ رو رہے ہیں آنسو پوچھنے کے لئے وہ ہم سے اگونچھہ لے جائیں۔