اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی رسہ کشی زوروں پر ہے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کی فہرست جاری کی جارہی ہیں۔ ریاست کے ضلع میرٹھ میں بی جے پی کی جانب سے امیدواروں کے نام کو لے کر پارٹی کے اندر ناراضگی BJP workers protest at Meerut دیکھی جارہی ہے۔
ایک طرف طرح جہاں پارٹی کے مقامی رہنما ٹکٹ کے لیے ایک دوسرے کے خلاف کھڑے نظر آ رہے ہیں وہیں شہر اور کینٹ سیٹ پر ٹکٹ تقسیم کو لیکر پنجابی سماج کے افراد بی جے پی سے ناراض ہیں۔ Punjabi society angry with BJP۔ پنجابی سماج کے افراد اپنے سماج کی نمائندگی کو لیکر اب پارٹی پر دباؤ بنا رہے ہیں۔
شہر اور کینٹ سیٹ پر پنجابی ووٹروں کی ناراضگی کو دور کرنے اور انہیں منانے کی کوششیں بھی تیز ہو گئی ہیں۔
وہیں میرٹھ کی سیوال خاص سیٹ پر منندر پال کو ٹکٹ دیے جانے سے ناراض پارٹی کارکنان نے بی جے پی کےدفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ منندر پال دوسرے علاقے سے آتے ہیں۔ جبکہ کئی مقامی رہنما ٹکٹ کی آس لگائے ہوئے تھے۔اسی لئے وہ باہری امیدوار کی مخالفت کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف احتجاج
وہیں میرٹھ سے چار بار کے رکن اسمبلی رہ چکے ڈاکٹر لکشمی کانت واجپائی کا ٹکٹ کاٹ کر بی جے پی نے نئے چہرے کمل دت شرما پر بھروسہ جتایا ہے۔ اور شہر سیٹ سے ان کو میدان میں اتارا ہے۔
کمل دت شرما کو ٹکٹ دئیے جانے سے پارٹی کے کارکنان ان سے ناراض ہیں۔ وہیں اب ان کے کردار کو لےکر بھی سوشل میڈیا پر ان کے ویڈیو وائرل ہو رہے ہیں۔ ان تمام مدعوں کو لے کر سوال کیا گیا تو انہوں نے بڑی بے باکی سے اس کا جواب دیا۔
اگر اسی طرح پارٹی میں اختلاف چلتا رہا تو اس کے نقصانات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔