ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav Slams BJP بی جے پی'ہیرا پھیری' کر کے اقتدار پر قابض رہنا چاہتی ہے،اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کسان مخالف ہے۔ تین کالے زرعی قوانین کے خلاف تحریک میں آٹھ سوکسان شہید ہوگئے۔ بی جے پی حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری شباب پر ہے۔

اکھلیش
اکھلیش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 10:30 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو کہ اکہ بی جےپی الیکشن میں گھپلے بازی کر کے اقتدار پر قابض رہنا چاہتی ہے۔

یادو نے یہاں پارٹی دفتر میں آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے آئینی اداروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ بی جے پی کا ایجنڈا صرف اقتدار کا غلط استعمال کرنا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے سازش کرکے سماج وادی پارٹی(ایس پی)حامیوں کے ووٹ کٹوائے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کسان مخالف ہے۔ تین کالے زرعی قوانین کے خلاف تحریک میں آٹھ سوکسان شہید ہوگئے۔ بی جے پی حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری شباب پر ہے۔ مہنگائی۔بے روزگاری، کم کرنے اور غریبی ہٹانے کے لئے بی جے پی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔ کسانوں کے گیہوں کی لوٹ ہوگئی۔ کسانوں کو گیہوں کے اخراجات کی بھی قیمت نہیں ملی۔

یادو نے کہا کہ بی جے پی کے اشارے پر دو کمپنیوں نے ریفائنڈ آئل کے 60فیصدی بازار پر قبضہ کرلیا ہے۔ بازار پر کنٹرول کرنے کی منظم سازش چل رہی ہے۔ چند کمپنیاں کسانوں کے دھان۔گیہوں کی خریداری کرلے رہی ہیں۔ کسانوں کو اپنی فصل میں نا ایم ایس پی ملی اور نہ ہی سیلاب، سوکھا سے متاثر فصل پر معاوضہ ملا۔

یہ بھی پڑھیں: نئی پارلیمنٹ میں 'مہا جھوٹ'سے بی جے پی حکومت نے پاری کا آغاز کیا، اکھلیش

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں شرپسندوں کا بول بالا ہے نظم و نسق خستہ حال ہے۔ تعلیم، طبی سہولیات خستہ حال ہیں۔بی جے پی حکومت میں انصاف کی کوئی امید نہیں ہے۔ عوام بجلی۔ پانی کے لئے پریشان ہیں۔ بی جے پی نے ایک یونت بجلی نہیں بنائی۔جو بھی بجلی پروڈکشن ہورہا ہے وہ سماجو ادی حکومت کی بدولت ممکن ہورہا ہے۔یواین آئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.