ETV Bharat / state

Brajesh Pathak On Lok Sabha Polls سبھی 80 لوک سبھا سیٹوں پر جیت درج کرے گی بی جے پی، پاٹھک

نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے بتایا کہ بی جے پی کے قول وفعل میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ریاست سے سبھی طرح کے مافیا عناصر کا صفایا یقینی ہے۔ کسی بھی مافیا کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں ملے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 8:24 PM IST

فتح پور: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے منگل کو دعوی کیا کہ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی ریاست کی سبھی 80سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی۔ پاٹھک نے بتایا کہ بی جے پی کے قول وفعل میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ریاست سے سبھی طرح کے مافیا عناصر کا صفایا یقینی ہے۔ کسی بھی مافیا کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں ملے گی۔ چاہئے تعلیم مافیا، دوا مافیا یا جرائم مافیا ہوں۔ صوبے کی فہرست بن رہی ہے۔ سبھی کی دوکانوں اور مکانوں پر بلڈوزر چلیں گے۔

نائب وزیر اعلی نے آج یہاں جودھا سنگھ اٹیا میڈیکل کالج کا معائنہ کیا اور صدر اسپتا ل میں اچانک پہنچ کر کچھ مریضوں سے بات کی اور حالا چال جانا۔ موقع پر موجود سبھی ڈاکٹروں سے کہا کہ اگر کسی مریض کو باہر سے دوا لکھی گئی تو اس ڈاکٹر کو فوری اثر سے معطل کیا جائے گا۔ خدمت خلق ڈاکٹروں کا سب سے پہلا پیمانہ ہے۔ سرکاری اسپتالوں کی سمت اور صورتحال دونوں میں بہتری آئے گی۔

پاٹھک نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کا اعتماد جیتنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے کچھ طلبہ کو انعام سے نوازہ اور صفائی ملازمین کے یہاں ناشتہ کیا۔ منڈی سمیتی کو دیکھا اور کارکنوں سے مل کر پارٹی کی بہتری کے لئے کوشش کرنے کے لئے کہا۔ وہ بی جے پی دفتر گئے اور ضلع کے سبھی اراکین سے مل کر بلدیاتی انتخابات میں کثیر ووٹوں سے کامیاب بنانے کی بات کہی۔ ڈی ایم اور ایس پی سے نظم ونسق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلی زیرو ٹالیرنس پر کام کررہے ہیں۔ کسی بھی مافیا کو سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا جو بھی افسر ان کے تئیں نرمی کا مظاہرہ کرے گا ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Brajesh Pathak Review Meeting اترپردیش کے نائب وزیراعلی کی محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.