ETV Bharat / state

بی جے پی نے یوپی کی خوشحالی چھین لی: اکھلیش یادو - unemployment in uttar Pradesh

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ریاست اترپردیش کی خوشحالی کو پوری طرح سے تباہ کردیا ہے۔

اکھلیش یادو
اکھلیش یادو
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 9:59 PM IST

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ ایس پی حکومت میں 6.9 فیصد کی شرح سے بڑھنے والے اترپردیش کی جی ڈی پی 2017 سے 2020 کے درمیان کم ہو کر 5.6 فیصدی پر آگئی۔

وزیر اعلی کے two way ترقی کے جھوٹے دعوے کی پول اس سے بھی کھلتی ہے کہ جہاں جی ڈی پی میں گراوٹ درج ہوئی ہے وہیں، بے روزگاری میں بھاری اضافہ ہو اہے۔ 23 کروڑ افراد خطہ افلاس سے نیچے چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اب بی جے پی حکومت نے بغیر کوئی کام کئے اترپردیش کو ساڑھے چار سالوں کا وقت برباد کردیا ہے۔

ترقیاتی کام ٹھپ ہیں۔ بی جے پی حکومت ہر محاذ پرناکام دکھائی دے رہی ہے۔ بی جے پی کےقول و فعل اور چہرہ بھی عوام کی نظروں میں اجاگرہوچکا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ساڑھے چار سال ہوگئے عوام اچھے دنوں کی امید لگائے بیٹھے رہے۔ اسے مایوسی اور حواس باختگی ہی ہاتھ لگی ہے۔ دنیا بھر میں بی جے پی نے ریاست کی بدنامی کرائی ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ اپنی بات اور اپنے وعدوں سے مکر جانا بی جے پی کی عادت میں شامل ہے۔ انتخابی منشور جسے بی جے پی نے سنکلپ پتر بتایا تھا،میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، ایک جی بی انٹر نیٹ ڈاٹا دینے کا وعدہ کیا تھا۔ کبھی چار لاکھ تو کبھی ایک لاکھ نوکریاں دینے کا پرفریب کام بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت نے انوسٹمنٹ سمٹ کے بہانے ریاست میں بھاری سرمایہ کاری کے وعدے بھی کئے جارہے ہیں لیکن زمین پر نہ تو ایک بھی انڈسٹری لگی ہے اور نہ ہی کہیں سرمایہ کاری کئےجانے کا کچھ پتہ چل رہا ہے۔ آج حکمراں جماعت کے لوگ سوچ رہے ہیں کہ کاش وہ’بدعنوانی کا نام بدل سکتے اور جھوٹ کے رنگ بھی۔ ہرمعتقد اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی کے جھوٹ، فریب سے تنگ آچکے ہیں۔ اس کے صبر کا پیمانہ ٹوٹ چکا ہے۔ وہ اب کسی حرص یا بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نےآئندہ انتخابات میں ایس پی کو برسر اقتدار کرنے اور بی جے پی کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھانے کا ذہن بنا لیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.