ریاست اترپردیش کی 403 اسمبلی نشستوں کے نتائج کا اعلان ہو گیا، جس میں بی جے پی کو واضح اکثریت سے حکومت سازی کا موقع ملا ہے، دوسری جانب سماجوادی پارٹی کے ووٹنگ فیصد میں اضافہ ہوا ہے۔ ادھر ریاست کے کیرانہ اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار ناہید حسن کو کامیابی ملی ہے۔ انتخابات نتائج سے قبل اتر پردیش کی کیرانہ کی اسمبلی نشست سرخیوں میں رہی، جہاں پر بی جے پی کے قد آور رہنماؤں نے کئی بار انتخابی تشہیر کی، تاہم بی جے پی کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی، اقرا حسن نے انتخابی تشہیر کو مثبت طریقے سے پیش کیا۔ یہی وجہ رہی کہ ان کو جیت بھی حاصل ہوئی۔ Iqra Hassan Accuses BJP's 'Divide' and 'Rule' Politics
ای ٹی بھارت سے بات چیت میں اقرا حسن نے کہا کہ انتخابات کافی چیلنجنگ تھا،مقابلہ سخت تھا، دلچسپ تھا، ایسے میں کیرانہ اسمبلی حلقے میں فلاح و بہبود اور عوام کے مسائل پر ووٹ مانگا جس پر عوام نے اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے نقل مکانی جیسے مدعے پر عوام سے ووٹ کا مطالبہ کیا لیکن ان کے اس دعوے کو عوام نے کھوکھلا ثابت کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بھائی ناہید حسن پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ان کے لیے بھی جدوجہد کروں گی اور کیرانہ کی عوام کے لیے مسائل، صحت اور تعلیم جیسے مسائل پر کھل کر محنت کرو گی۔اکھلیش یادوں کی قیادت میں عوام کی آواز بننے کی کوشش کروں گی، انہوں نے کہا کہ آج اکھلیش یادوں کی صدارت میٹنگ منعقد ہوئی اس میں ریاست کے انتخابات کے نتائج پر پر جائزہ میٹنگ ہوئی ہے اور کہا کہ تقریباً 80 اسمبلی نشست ایسی ہیں جن پر کافی کم ووٹوں سے ہار ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے اپیل کرتی ہوں کہ فرقہ پرستی یا کسی خاص مذہب کو لے کر کے نشانہ نہیں بنانا چاہیے ترقی فلاح کی بات کرنی چاہیے۔