ETV Bharat / state

'بی جے پی کوملک کی فکر کرنی چاہیے'

کانگریس کے رہنما اور راہل- پرینکا گاندھی سینا کے صدر پنڈت جگدیش شرما نے ملک بھر میں بڑھتے جرائم اور عصمت دری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بحران میں ہے لیکن مودی جی اپنی شبیہ چمکانے کی فکر میں ہیں۔

بی جے پی کو کانگریس کی نہیں بلکہ ملک کی فکر کرنی چاہیے

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 7:43 PM IST

انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف پورے ملک میں عصمت دری، قتل جیسے گھناؤنے جرائم رونما ہورہے ہیں، جنسی استحصال کے خلاف شکایت کرنے پر ان کا قتل کیا جارہا ہے، دوسری طرف سرحد پر ملک کے دشمن بھی ایک چیلنج بنے ہوئے ہیں، ان سب کے باوجود حکمران قائدین غافل ہیں اور انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بھارت کی سرحدوں پر دشمن کا مستقل خطرہ ہے، لیکن بی جے پی صرف کانگریس کو ہی نشانہ بنا رہی ہے۔

پنڈت جگدیش شرما نے کہا کہ حکومت کو کانگریس کی نہیں ملک کی فکر کرنی چاہئے۔ کانگریس نے اس ملک کو بنایا ہے اور ہم بی جے پی حکومت کو اس ملک کو برباد نہیں ہونے دیں گے۔

راہل ۔پریانکا گاندھی سینا حکومت پر دباؤ ڈالے گی کہ وہ ان سب کے خلاف سخت کارروائی کرے جہاں ملک میں قتل و غارت گری ہو رہی ہے اور متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے کام کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.