ETV Bharat / state

BJP On Owaisi: محرم کے جلوس اور افطاری کے انتظامات پر اویسی سوال نہیں اٹھاتے - بی جے پی کے ترجمان راکیش ترپاٹھی

اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی اتر پردیش حکومت نے کانوڑیوں پر پھولوں برسائے اور مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوز سے مہندم کر دیا جس سے اس حکومت کی دوہری پالیسی ظاہر ہوتی ہے۔ اویسی کے اس بیان پر بی جے پی نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔BJP On Owaisi

اویسی کے طنز پر بی جے پی کا رد عمل
اویسی کے طنز پر بی جے پی کا رد عمل
author img

By

Published : Jul 27, 2022, 9:13 PM IST

Updated : Jul 27, 2022, 10:14 PM IST

لکھنئو: بی جے پی نے کہا کہ جو انتظام کانوڑیوں کے لیے کیے جارہے ہیں، برسوں سے تعزیے کے جلوس اور سفر حج کے لیے بھی کیے جاتے رہے ہیں، تب کسی نے سوال نہیں اٹھایا تو اب کیوں؟ اویسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان راکیش ترپاٹھی نے کہا کہ ساؤن کے مہینے میں لاکھوں لوگ بھگوان بھولے ناتھ پر جلبھیشیک کے لیے پد یاترا کرتے ہیں۔ اس لیے حکومت ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔ اسی طرح حکومت کی جانب سے تعزیے کے جلوس اور روزہ افطار کے انتظامات کیے جاتے رہے ہیں۔ پھر اویسی سوال نہیں اٹھاتے۔ اویسی سوال اٹھا کر لوگوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اویسی کے طنز پر بی جے پی کا رد عمل

واضح رہے کہ پیر کو اتر پردیش کے اعلیٰ عہدیداروں نے ہیلی کاپٹر سے کانوڑ یاتریوں گلاب کی پتیاں برسائی تھی۔ میرٹھ کے آئی جی رینج پروین کمار اور ڈی ایم دیپک مینا نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھول برسائے تھے۔ اس اقدام کو زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد تنقیدوں کی قطار لگ گئی۔

وہیں آئی ایم کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت مسلم اور غیر مسلم کے تئیں الگ الگ رویہ اختیار کرتی ہے جس کی تازہ مثال کانوڑیوں پر پھول اور مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلنا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ 'بی جے پی کی قیادت والی اتر پردیش حکومت عوامی پیسے کا استعمال کرتے ہوئے کانوڑ یاتریوں پر پھول برسا رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ سب کے ساتھ یکساں سلوک کرے۔ وہ ہم پر (مسلمانوں) پر پھول نہیں برساتے بلکہ ہمارے گھروں کو توڑ دیا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Asaduddin Owaisi Slam UP Govt: حکومت مسلم اور غیر مسلم کے تئیں الگ الگ رویہ رکھتی ہے

Last Updated : Jul 27, 2022, 10:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.