ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے اترپردیش سے راجیہ سبھا کے لیے آٹھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں راجیہ سبھا کی 10 نشستوں کے لیے انتخابات میں نامزدگی کی آخری تاریخ 27 اکتوبر ہے، تاہم منگل کو تمام امیدوار اسمبلی میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈ کوارٹر انچارج ارون سنگھ نے ان راجیہ سبھا کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
ان میں مرکزی وزیر ہریدیپ سنگھ پوری، ارون سنگھ، ہریدوار دبے، برج لال، نیرج شیکھر، گیتا شکیہ، بی ایل ورما اور سیما دویدی شامل ہیں۔