ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں بھی بی جے پی کارکنان نے متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کے حق میں جلوس نکال کر عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں کے شاملِ ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ جن میں خواتین کی بھی شرکت دیکھی جا سکتی ہے۔
ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ 'سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاج سے گھبرا کر بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومتیں اس کے حق میں مظاہرے اور جلوس نکالنے لگی ہے۔
تاہم بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ 'بی جے پی کے لوگوں نے بہت سے لوگوں کو کرائے پہ احتجاج کے لئے اکٹھا کیا جن میں عورتوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مظاہرے میں لوگوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم لے رکھےتھے اور بندے ماترم، بھارت ماتا کی جے اور جے شری رام کے نعرے لگا رہے تھے۔
اس دوران بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ اس دوران لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ اس ایکٹ سے کسی کا نقصان نہیں ہوگا۔ اس 'پد یاترا' میں نوئیڈا کی بی جے پی کی اعلیٰ قیادت بھی شامل تھیں۔