ETV Bharat / state

Rajya Sabha By election 2023 بی جے پی نے راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کیلئے سابق ڈپٹی سی ایم دنیش شرما کو امیدوار بنایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 10:47 AM IST

بی جے پی نے اترپردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما کو راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اترپردیش کی سابقہ یوگی حکومت میں دنیش شرما کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا۔ 2022 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد انہیں نائب وزیر اعلیٰ نہیں بنایا گیا۔ BJP Nominates Dinesh Sharma as Rajya Sabha candidate

Etv Bharat
Etv Bharat

لکھنؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے اتوار کو راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے اتر پردیش سے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ بی جے پی نے اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلی دنیش شرما کو اپنے امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ڈاکٹر دنیش شرما کو بی جے پی کے سابق راجیہ سبھا ممبر ہریدوار دوبے کی جگہ راجیہ سبھا بھیج رہی ہے جن کا حال ہی میں انتقال ہو گیا ہے۔ دنیش شرما اگلے تین سال کے لیے راجیہ سبھا کے رکن بنیں گے۔ اس وقت ڈاکٹر دنیش شرما اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے رکن ہیں۔ وہیں راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوتے ہی اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کی ایک سیٹ خالی ہو جائے گی۔

  • भाजपा केन्द्रीय चुनाव समिति ने उत्तर प्रदेश में होने वाले आगामी राज्यसभा के उपचुनाव हेतु डॉ. दिनेश शर्मा के नाम पर अपनी स्वीकृति प्रदान की है। pic.twitter.com/bYfOBLWHHB

    — BJP (@BJP4India) September 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ذرائع کے مطابق ہریدوار دوبے بھارتیہ جنتا پارٹی کے برہمن چہرہ تھے۔ ڈاکٹر دنیش شرما کے راجیہ سبھا جانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو برہمنوں کو راغب کرنے کا ایک اور موقع مل سکتا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اگر 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے نریندر مودی کی کابینہ میں کوئی توسیع ہوتی ہے تو ڈاکٹر دنیش شرما کو بھی کوئی قلمدان مل سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: INDIA Alliance Meeting انڈیا اتحاد نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ لڑنے کا عزم کیا

واضح رہے کہ ڈاکٹر دنیش شرما اس سے قبل لکھنؤ میئر سیٹ پر دو بار میئر منتخب ہو چکے ہیں۔ اترپردیش کی سابقہ یوگی حکومت میں دنیش شرما کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا۔ اترپردیش میں 2022 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد انہیں نائب وزیر اعلیٰ نہیں بنایا گیا تھا۔ ان کی جگہ پارٹی کے ایک اور برہمن رہنما برجیش پاٹھک کو اتر پردیش کا نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔ مزید یہ کہ دنیش شرما پارٹی کے قومی نائب صدر اور ریاست گجرات کے انچارج رہ چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر دنیش شرما لکھنؤ یونیورسٹی میں پروفیسر بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.