بھارتیہ جنتا پارٹی کی جن وشواس یاترا BJP's Jan Vishwas Yatra آج اترپردیش کے نوئیڈا گوتم بدھ نگر پہنچی۔ جن وکاس یاترا Jan Vishwas Yatra کا پہلے نوئیڈا اور پھر گریٹر نوئیڈا میں خیر مقدم کیا گیا۔ جیسے ہی یہ یاترا دادری اسمبلی میں داخل ہوئی، دادری کے رکن اسمبلی تیج پال ناگر نے کسی خطرے کی پرواہ کئے، بے خوف اور ڈرامائی انداز میں کرین پر چڑھ گئے BJP MLA climbed on crane۔ انہوں نے اس طرح وشواس یاترا کا استقبال کیا۔
دراصل یوپی اسمبلی الیکشن 2022 کی تیاریوں کے مد نظر بھارتیہ جنتا پارٹی پورے اتر پردیش میں جن وشواس یاترا نکال رہی ہے۔ اس کی وجہ سے جن وشواس یاترا اتوار کو گریٹر نوئیڈا پہنچی، جہاں رکن اسمبلی تیج پال نگر نے عجیب انداز میں جن وشواس یاترا کا استقبال کیا۔ تیج پال نگر 20 فٹ اوپر چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس دوران تیج پال ناگر بجلی کے کھمبے کو ٹھیک کرنے والی کرین پر بیٹھ کر پہلے 20 فٹ اوپر گئے۔ اس کے بعد جن وشواس یاترا کا خیر مقدم کیا اور پھر واپس نیچے آگئے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے لوگوں نے ایک ناٹک قرار دیا۔ اس کے علاوہ گریٹر نوئیڈا میں بی جے پی لیڈروں نے اس یاترا کے دوران تھیٹر اور رنگیلا ڈانس کا بھی اہتمام کیا ہے۔ اس جن وشواس یاترا میں ضلع کے لیڈروں نے اپنے آقاؤں کو لبھانے کی بھر پور کوشش کی۔