ETV Bharat / state

بارہ بنکی : کسانوں کو راغب کرنے کے لیے بی جے پی کی نئی مہم - احتجاج میں بیٹھے لوگ کسان نہیں

اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل کسانوں کی ناراضگی کو دور کرنے اور انہیں اپنی جانب راغب کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے نئی مہم شروع کی ہے۔ اس کے تحت بھارتیہ جنتا پارٹی کسان موچہ 16-30 نومبر تک ریاست کے تمام اضلاع میں ٹریکٹر ریلی نکالے گا۔

BJP Kisan Morcha Launch Tractor Rally
بارہ بنکی : کسانوں کو راغب کرنے کے لیے بی جے پی کی نئی مہم
author img

By

Published : Nov 16, 2021, 10:59 PM IST

بارہ بنکی میں کسان مورچہ کے ریاستی جنرل سیکرٹری رام بابو دیویدی نے بتایا کہ ٹریکٹر ریلی کا افتتاح مؤ ضلع میں کسان مورچہ کے ریاستی صدر کامیشور سنگھ نے کیا ہے۔

ویڈیو

انہوں کہا کہ ٹریکٹر کسانوں کی ترقی کا نشان ہے، اس لیے ٹریکٹر ریلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ ٹریکٹر ریلی کا مقصد کہیں انتخابات کے پیش نظر کسانوں کو راغب کرنا تو نہیں ہے۔ رام بابو دیویدی نے کہاکہ اس دفعہ کسان ہی اتر پردیش میں کمل کھانے کا کام کرے گا۔ انہوں نے بی جے پی سے کسانوں کی ناراضگی کا انکار کیا'۔

انہوں نے کہا کسان احتجاج میں بیٹھے لوگ کسان نہیں ہیں بلکہ وہ سیاسی پارٹیوں کے کارکنان ہیں۔ کسانوں کو مہنگے ڈیزل اور پیٹرول سے ہونے والے نقصان کے سوال پر انہوں نے کہاکہ کانگریس حکومت یہ طئے کر کے گئی تھی کہ پیٹرولیم تیل کی قیمتوں کو طئے کرنے کا حق تیل کمپنیوں کو ہوگا۔ ہماری حکومت نے پیٹرولیم تیل کو سستا کرنے کا کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.