ریاستی انتخابات ختم ہونے کے بعد ایم ایل سی انتخابات UP MLC Elections کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سیاسی پارٹیوں نے ایم ایل سی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ اگر بات کی جائے مراد آباد کی تو بھارتیہ جنتا پارٹی سے ضلع سنبھل کے سابق رکن پارلیمان اور موجودہ ریاستی نائب صدر ستیہ پال سنگھ سینی کو بی جے پی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
ستیہ پال سنگھ سینی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرادآباد, امروہا ,سنبھل اور بجنور اضلا کے لیے مجھے ایم ایل سی کا امیدوار پارٹی نے بنایا ہے 'میں پارٹی کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں پارٹی نے میرے اوپر بھروسہ کرتے ہوئے ایم ایل سی کا امیدوار بنایا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور مسئلے مسائل علاقے کی ترقی کرنا میرا اہم مقصد ہے، 'میں عوام کی امیدوں پر کھرا اترو گا اور پارٹی کے لیے وفاداری سے کام کرتا رہوں گا۔'
ستیہ پال سنگھ سینی کو ایم ایل سی امیدوار بنائے جانے کے بعد لوگوں کا مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔