ETV Bharat / state

Owaisi Attacks BJP: بی جے پی نے یوپی میں جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا - اسد الدین اویسی کا بی جے پی پر تنقید

اسد الدین اویسی نے ہفتہ کے روز بی جے پی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'یوگی بابا اپنے استاد مودی کی طرح لگاتار جھوٹ بولتے ہیں۔ یوپی میں زمین پر کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ بی جے پی نے تعلیم اور صحت پر کوئی کام نہیں کیا ہے بلکہ صرف جھوٹے وعدے کیے BJP Did Nothing Except Making False promises in UP ہیں۔

بی جے پی نے یوپی میں جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا

author img

By

Published : Feb 5, 2022, 9:37 PM IST

باغپت: اترپردیش کے غازی آباد میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی پر ہوئے حملے کے بعد سے اویسی بی جے پی اور یوپی حکومت پر لگاتار حملہ آور Asaduddin Owaisi criticizes BJP ہیں۔

سنیچر کے روز اویسی ایم آئی ایم کے چھپرولی امیدوار کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کرنے باغپت پہنچے تھے جہاں انہوں نے کہا کہ'میں بی جے پی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہوں، اسی لیے مجھ پر گولیاں چلائی گئی تھی۔

وہیں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو نشانہ بناتے ہوئے اویسی نے کہا کہ 'اکھلیش اقلیتی لیڈروں کا ٹکٹ کاٹ کر ایم ایل سی بنانے کا لالی پاپ دے رہے ہیں۔ لیکن بعد میں کچھ نہیں کریں گے۔ وہ پھر دھوکہ دیں گے۔

ویڈیو

اسد الدین اویسی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'یوگی بابا اپنے استاد مودی کی طرح لگاتار جھوٹ بولتے ہیں۔ یوپی میں زمین پر کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ بی جے پی نے تعلیم اور صحت پر کوئی کام نہیں کیا ہے بلکہ صرف جھوٹے وعدے کیے BJP Did Nothing Except Making False promises in UP ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اویسی نے کہا کہ 'مجھ پر گولی چلانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے مہاتما گاندھی کو گولی مارا تھا، میں بی جے پی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہوں، اسی لیے گولیاں چلائی گئی۔ ایک اویسی کو مارو گے تو لاکھوں اویسی پیدا ہوں گے۔

مزید پڑھین:

غور طلب ہے کہ جمعرات کے روز میرٹھ کے چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب اویسی کی کار پر فائرنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ کچھ دیر پہلے چھجرسی ٹول گیٹ پر میری گاڑی پر گولیاں چلائی گئی ہے۔ 4 راؤنڈ فائر کیے گئے ہیں۔ فائرنگ کرنے والے 3-4 لوگ بائک پر سوار تھے، وہ سب بھاگ گئے اور ہتھیار وہیں چھوڑ گئے۔ میری گاڑی پنکچر ہوگئی لیکن میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے نکل گیا۔ ہم سب محفوظ ہیں۔ فی الحال پولیس سی سی ٹی وی کیمرے کی جانچ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.