ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں بی جے پی کارکنان نے سوامی وویکانند کا جنم دن منایا۔
اس موقع پر سوامی جی کی تصویر پر گلپوشی کی گئی اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا عہد کیا گیا۔
بی جے پی کے سابق شہر صدر گجراج رانا نے کہا کہ 'سوامی وویکا نند کی یوم پیدائش پر بی جے پی کارکنان نے ان کی تصویر پر گلپوشی کی اور ان کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کیا۔'
وہیں بی جے پی کارکن امریش تیاگی نے کہا کہ 'سوامی جی نے ہندو مذہب کا پوری دنیا میں سر اونچا کیا ہے۔'
انہو ں نے کہا کہ ' اور سبھی ساتھیوں کو سوامی جی کے نقش قدم پر چلنا چاہئے'۔
سوامی وویکا نند کا جنم دن پورے ملک میں منایا جاتا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے سوامی وویکا نند کے جنم دن کے موقعے پر مغربی بنگال میں رام کرشنا مشن کا دورہ کیا۔
رام کرشن مشن ایک مذہبی تنظیم ہے، اس تنظیم کو ویدانتا تحریک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس مذہبی تنظیم و تحریک کو سوامی وویکا نند نے شروع کیا تھا۔
- مزید پڑھیے:- 'مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی کا واحد حل مذاکرات'
- مزید پڑھیے:- سی اے اے کو ہر ریاست میں نافذ کرنا ہوگا
- مزید پڑھیے:- ششی تھرور کی جامعہ، شاہین باغ کے احتجاج میں شرکت
سوامی وویکا نند 12 جنوری 1863 کو کولکاتا میں پیدا ہوئے تھے، انہیں ان کی تعلیمات کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے بہت ساری کتابیں بھی لکھی ہیں۔
سوامی وویکا نند کو اس وقت بھی لوگ مذہبی رہنما مانتے تھے اور آج بھی ان کے چاہنے والے موجود ہیں۔